جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

راجستھان رائلز بمقابلہ گجرات ٹائٹنز، نظریں پلے آف برتھ پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-09
in کھیل
A A
آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لئے اتوار کو ہوگی جنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

جے پور، ،8 مئی (یواین آئی )آئی پی ایل 2026 کا میلہ اپنے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہفتے کے روز سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ایک اہم معرکہ ہونے جا رہا ہے جہاں راجستھان رائلز کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے ہوگا۔ اس میچ میں سب کی نظریں 15 سالہ بیٹنگ سنسنی ویبھو سوریاونشی پر ہوں گی، جن کے کاندھوں پر راجستھان کی امیدوں کا بوجھ ہے۔
اس سیزن کی سب سے بڑی دریافت ویبھو سوریہ ونشی ثابت ہوئے ہیں۔ صرف 15 سال کی عمر میں انہوں نے 10 اننگز میں 404 رنز بنا کر کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ان کا 237.65 کا اسٹرائیک ریٹ ان کی جارحانہ بلے بازی کا ثبوت ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ان کی 37 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
دونوں ٹیمیں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر برابر کی سطح پر ہیں۔راجستھان رائلز کے 10 میچوں میں 12 پوائنٹس (بہتر نیٹ رن ریٹ)گجرات ٹائٹنز کے بھی 10 میچوں میں 12 پوائنٹس ہیں۔راجستھان کے لیے سب سے بڑی تشویش ان کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ سیزن کا شاندار آغاز کرنے کے باوجود، راجستھان اپنے گھر (جے پور) میں گزشتہ دونوں میچ ہار چکا ہے۔ اب انہیں ٹاپ-2 میں جگہ پکی کرنے کے لیے یہاں جیتنا لازمی ہے۔
راجستھان رائلز کی بلے بازی میں سوریہ ونشی کو یشسوی جیسوال (300 رنز) اور وکٹ کیپر دھرو جریل کا بھرپور ساتھ مل رہا ہے۔ کپتان ریان پراگ بھی 90 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر فارم میں واپس آ چکے ہیں۔ بالنگ کی کمان انگلش اسپیڈ اسٹار جوفرا آرچر (15 وکٹیں) سنبھالے ہوئے ہیں، جبکہ ناندرے برگر، رویندر جڈیجہ اور روی بشنوئی مڈل اوورز میں توازن فراہم کر رہے ہیں۔
گجرات نے ابتدائی ناکامیوں کے بعد زبردست واپسی کی ہے اور گزشتہ 8 میں سے 6 میچ جیتے ہیں۔ کپتان شبھمن گل، سائی سدرشن اور تجربہ کار جوس بٹلر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کر رہے ہیں۔ ان کی بالنگ لائن اپ ٹورنامنٹ کی خطرناک ترین لائن اپس میں سے ایک ہے، جس میں کگیسو ربادا (16 وکٹیں)، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے لحاظ سے گجرات کا پلہ بھاری رہا ہے۔ دونوں کے درمیان ہوئے 9 میچوں میں سے 6 گجرات نے جیتے ہیں۔ تاہم، اس سیزن کے پچھلے مقابلے میں راجستھان نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جے پور کی پچ اس سیزن میں رنز کا ڈھیر ثابت ہوئی ہے، جہاں پہلی اننگز کا اوسط اسکور 226 رہا ہے۔ شب و روز کے اس میچ میں ‘ٹاس ایک بار پھر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

واکا واکا” کی ملکہ پھر میدان میں،شکیرا اور برنا بوائے کے نئے گانے کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

Next Post

فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ، کرایوں میں 5 گنا تک اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
جموں کشمیر میں انڈیگو کی۴۰سے زائد پروازیں منسوخ

فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ، کرایوں میں 5 گنا تک اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.