جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گاندربل گمشدہ نوجوان کی لاش ۱۳ روز بعد نالہ سندھ سے برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
گاندربل گمشدہ نوجوان کی لاش ۱۳ روز بعد نالہ سندھ سے برآمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کنگن انتظامیہ کی ایڈوائزری جاری،’نالہ میں نہانے سے گریز کیا جائے‘

گاندربل؍۸مئی

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

نالہ سندھ میں لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش۱۳روز بعد برآمد کر لی گئی۔

متوفی کی شناخت منیر احمد شاہ ولد محبوب شاہ ساکن وُسان بیلہ کے طور پر ہوئی ہے، جو۲۶؍اپریل سے لاپتہ تھے۔

ریسکیو آپریشن میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی مختلف ٹیمیں، جن میں ایس ڈی آر ایف گاندربل، ایس ڈی آر ایف گنڈ اور ایس ڈی آر ایف کیو آر ٹی مانسبل شامل تھیں، گزشتہ۱۳دنوں سے مصروف تھیں۔

ان کے علاوہ پولیس، سری نگر سے اضافی ریسکیو ٹیم اور مقامی رضاکار بھی آپریشن میں شامل رہے۔

دریں اثنا، نالہ سندھ اور دیگر آبی ذخائر میں حالیہ دنوں میں پیش آئے ڈوبنے کے واقعات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر سب ڈویژنل انتظامیہ کنگن نے جمعہ کے روز ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے نالہ سندھ کے اطراف رہنے والے لوگوں کو ندی میں نہانے سے گریز کرنے اور غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

ایس ڈی ایم کنگن کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے نوٹس میں آیا ہے کہ سب ڈویژن کنگن اور دیگر اضلاع کے نوجوان، بچے اور بزرگ افراد نالہ سندھ، وانگت نالہ، پی ڈی سی کینال اور بروالہ آبشار جیسے کھلے آبی ذخائر کے کناروں پر جاتے ہیں، جو انتہائی خطرناک عمل ہے کیونکہ ان مقامات پر مناسب حفاظتی ڈھانچہ، ریسکیو سہولیات اور محفوظ ڈیزائن موجود نہیں ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ان مقامات پر تیراکی کی کوئی باضابطہ یا تصدیق شدہ سہولت موجود نہیں اور ماضی و حال کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں اکثر جان لیوا حادثات کا سبب بنتی ہیں، جس سے خوشی کے لمحات خاندانوں اور برادریوں کے لیے سانحہ بن جاتے ہیں۔

انتظامیہ نے عوام کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی کھلے آبی ذخیرے کے قریب جانے، داخل ہونے یا کھیلنے سے مکمل گریز کریں۔ والدین اور سرپرستوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ندی نالوں یا دیگر آبی ذخائر کے قریب جانے سے روکیں۔

نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سی ایم ڈی/جنریشن یو ایس ایچ پی-II کنگن اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فلڈ کنٹرول ڈویژن گاندربل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حساس مقامات پر فیلڈ عملے کو متحرک رکھیں۔

تحصیلدار کنگن اور گنڈ کو لمبرداروں اور چوکیداروں کو نگرانی اور خطرناک سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے متحرک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ایس ایچ او کنگن، گاندربل، گنڈ اور سونہ مرگ کو آبی ذخائر کے اطراف سخت نگرانی برقرار رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوکرناگ میں سی آر پی ایف اہلکار مبینہ خودکشی کے بعد مردہ پایا گیا

Next Post

 چین نے پہلی بار آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی حمایت کا اعتراف کر لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
 چین نے پہلی بار آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی حمایت کا اعتراف کر لیا

 چین نے پہلی بار آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی حمایت کا اعتراف کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.