جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں جلد اضافہ خارج از امکان نہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں :سرکاری ذرائع

ایجنسیز

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

نئی دہلی؍ یکم مئی

سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز کہا کہ مستقبل قریب میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ خارج از امکان نہیں، کیونکہ عالمی خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے باوجود گزشتہ چار برسوں سے ریٹیل قیمتیں منجمد ہیں جس کے باعث نقصانات بڑھ رہے ہیں۔

اس ہفتے بین الاقوامی خام تیل کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح۱۲۶؍امریکی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، اگرچہ بعد میں کچھ کمی آئی مگر قیمتیں اب بھی۱۱۰ ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں۔

آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت محدود رہنے اور امریکہ و ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث صورتحال برقرار ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قریب مستقبل میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

اس سے قبل انڈین آئل کارپوریشن(آئی او سی) نے صنعت کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی توانائی لاگت میں اضافے کے باوجود پٹرول، ڈیزل اور گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

تاہم سرکاری تیل کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی، صنعتی ڈیزل‘۵کلوگرام ایل پی جی اور بین الاقوامی ایئرلائنز کے لیے جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ماہرین نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے۲۹؍ اپریل کو اختتام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر۲۵سے۲۸روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب۲۸فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، جس کے جواب میں تہران کی کارروائیوں کے باعث آبنائے ہرمز تقریباً بند ہو گئی یہ دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے عالمی تیل تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔

گزشتہ ہفتے وزارتِ تیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا تھا کہ سرکاری تیل کمپنیوں کو تقریباً چار برس سے قیمتیں منجمد رکھنے کے باعث فی لیٹر پٹرول پر تقریباً۲۰ روپے اور ڈیزل پر تقریباً۱۰۰روپے کا نقصان ہو رہا ہے، تاہم فی الحال قیمتیں بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

گزشتہ سال خام تیل کی قیمت۷۰ ڈالر فی بیرل تھی جو اس ماہ اوسطاً۱۱۴ڈالر سے زائد رہی۔پٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں اپریل۲۰۲۲کے آغاز سے منجمد ہیں۔ اس دوران عالمی قیمتیں کبھی بڑھیں اور کبھی کم ہوئیں۔

جب قیمتیں کم ہوئیں تو سرکاری تیل کمپنیوں نے منافع کمایا جسے بعد میں بڑھتی قیمتوں کے دوران نقصانات پورے کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

فی الحال دہلی میں پٹرول کی قیمتء۷۷۹۴  روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل۸۷ء۶۷روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجے کی متوقع حمایت نہ ملنے پر فاروق انڈیا بلاک سے مایوس

Next Post

سعودی عرب میںحج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سعودی عرب میںحج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

سعودی عرب میںحج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.