جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اتحاد ہماری ڈھال، عزم ہمارا ہتھیار‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’اتحاد ہماری ڈھال، عزم ہمارا ہتھیار‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’ منشیات کے ناسور کے خلاف جنگ تمام تر تقسیموں سے بالاتر ہو کر اتحاد کا تقاضا کرتی ہے‘ ہمیں مشترکی کوششیں کرنی ہوں گی ‘

 یقین دلاتا ہوں کہ ہماری سرزمین کی روح کو دبایا نہیں جا سکتا‘ یہ معاشرے کے جاگنے، لڑنے اور کامیاب ہونے کا وقت ہے:سنہا

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

ایجنسیز

جموں؍۲۷؍اپریل

            منشیات کے استعمال کے خلاف متحدہ محاذ کی اپیل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز نوجوانوں کے تحفظ اور ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم پر زور دیا جہاں خاندان مضبوط رہیں اور جموں و کشمیر بھر میں امیدیں پروان چڑھیں۔

            ادھم پور میں جاری ’نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان‘ کے تحت ایک پدیاترا میں ہزاروں شہریوں کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے سنہا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسے ’منشیات کے خلاف مشترکہ جنگ’ سمجھیں اور کہا کہ ’ہمیں مل کر یہ جنگ جیتنی ہے‘۔

             لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’منشیات کے خلاف جنگ میں اتحاد ہماری ڈھال اور عزم ہمارا ہتھیار ہوگا۔ آئیے ہم ایسے جموں و کشمیر کی تشکیل کا عہد کریں جہاں نوجوان آزاد مستقبل تراشیں، خاندان متحد رہیں، معاشرے مضبوط ہوں اور امیدیں دوبارہ روشن ہوں۔ ہم اپنے نوجوانوں اور اپنے مستقبل کے لیے ثابت قدم ہیں‘‘۔

            سنہا نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خلاف جنگ تمام تر تقسیموں سے بالاتر ہو کر اتحاد کا تقاضا کرتی ہے۔ ان کاکہنا تھا’’بطور شہری، ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے نوجوانوں کے تحفظ، خاندانوں کی مضبوطی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے یکجا رہیں گے‘‘۔

            ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر اب نئی طاقت کے ساتھ اس سماجی برائی کو مسترد کرنے کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ان کاکہنا تھا’’ہم اپنے نوجوانوں کو اس کی گرفت سے بچانے کا عزم کرتے ہیں۔ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری سرزمین کی روح کو دبایا نہیں جا سکتا۔ یہ معاشرے کے جاگنے، لڑنے اور کامیاب ہونے کا وقت ہے‘‘۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ کوئی ایک ادارہ تنہا اس جنگ کو نہیں جیت سکتا بلکہ یہ جذبہ ہر دل میں پیدا ہونا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا’’ادھم پور کے ہر گاؤں، بستی اور شہر کو مزاحمت کا قلعہ بننا ہوگا، ہر گھر کو چوکنا مورچہ بننا ہوگا۔ میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مقصد کے لیے ایک سپاہی کے طور پر سامنے آئے‘‘۔

            سنہا نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو ’نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان‘ کی روح کو اپنانا ہوگا تاکہ تاریخ یہ گواہی دے کہ۲۷؍اپریل کو ادھم پور میں امید، اتحاد اور عزم کی شمع روشن ہوئی۔

            ایل جی نے کہا ’’ہر خاندان کو آگے بڑھنا ہوگا تاکہ تاریخ ادھم پور کے متحدہ موقف، متحدہ جدوجہد اور مشترکہ کامیابی کو یاد رکھے، اور ایک ایسے کل کی بنیاد رکھی جائے جو منشیات سے پاک ہو اور قوم کی تعمیر کے لیے وقف ہو‘‘۔

            سنہا نے کہا کہ آنے والے۸۳دنوں میں ہمیں معاشرے کی سوچ کو بدلنا ہوگا اور نشے کے عادی افراد کو مجرم نہیں بلکہ ایسے مریض سمجھنا ہوگا جو ہمدردی کے مستحق ہیں۔ بحالی کے عمل کے ذریعے ان کی عزت بحال کر کے انہیں دوبارہ معاشرے کا حصہ بنایا جائے۔ اس مہم میں اجتماعی توانائی کو بروئے کار لانا ہوگا۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’آگاہی کو جوابدہی میں تبدیل کریں، عوامی شرکت کو مزید گہرا کریں، اور اس جدوجہد میں خواتین اور نوجوانوں کے اہم کردار کو اجاگر کریں‘‘۔

            سنہا نے کہا کہ منشیات کے خلاف یہ جنگ مختلف مراحل میں لڑی جائے گی، جس میں ہر مرحلہ ہمت اور لگن کا تقاضا کرے گا۔

            ایل جی نے کہا کہ آگاہی مہمات کے ذریعے خاندانوں کو منشیات کے نقصانات اور علامات سے باخبر کرنا ضروری ہے اور انہیں یاد دلانا چاہیے کہ یہ خطرہ دور نہیں بلکہ ہمارے درمیان موجود ہے۔

            اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کے خلاف آگاہی بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور ’نشہ مکت جموں کشمیر‘ مہم کے تحت منی اولمپکس کا آغاز بھی کیا۔ انہوں نے نشے سے نجات پانے والے افراد میں منظوری نامے بھی تقسیم کیے اور ’نشہ مکت آئیڈیاز چیمپئن شپ‘ کے فاتح کو اعزاز سے نوازا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں قائم اسکول جامعہ سراج العلوم غیر قانونی ادارہ قرار

Next Post

ایمز اونتی پورہ: تاخیرپہ تاخیر کب تک ؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

ایمز اونتی پورہ: تاخیرپہ تاخیر کب تک ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.