منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

خواتین کے ریزرویشن کی آڑ میں حد بندی کی سازش رچ رہی ہے حکومت: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-14
in قومی خبریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے پیر کے روز مرکزی حکومت پرتندوتیز حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ خواتین کے ریزرویشن کی آڑ میں حد بندی (ڈی لمیٹیشن) کی سازش رچ رہی ہے۔
کانگریس کے سوشل میڈیا شعبہ کی چیئرپرسن سپریہ شرینیت نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ستمبر 2023 میں لائے گئے ‘ناری شکتی وندن ادھینیم’ کے وقت ہی حکومت کی نیت صاف نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس قانون میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ پہلے مردم شماری اور پھر حد بندی ہوگی، اس کے بعد ہی خواتین کے لیئے ریزرویشن کا نفاذ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے بغیر کسی شرط کے 2024 میں ہی خواتین کے ریزروشن کے نافذ کا مطالبہ کیا تھا، تاکہ خواتین فوری طور پر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں پہنچ سکیں۔
محترمہ شرینیت نے کہا کہ اب 30 ماہ بعد وزیراعظم نریندر مودی اپنی ہی حکومت کے بنائے ہوئے قانون میں تبدیلی کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک اخبار میں شائع سونیا گاندھی کے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کاریزرویشن اب مسئلہ نہیں ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی منظور ہو چکاہے ، بلکہ اصل تشویش حد بندی کے تعلق سے ہے-کانگریس لیڈر نے کہا کہ خواتین کے ریزروشین کی بنیاد کانگریس نے ہی رکھی تھی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 73ویں اور 74ویں آئینی ترامیم کے ذریعے پنچایتی راج اداروں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن دیا گیا، جس کی وجہ سے آج 15 لاکھ سے زیادہ خواتین مقامی اداروں میں سرگرم ہیں۔
انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مغربی بنگال اور تمل ناڈو کے انتخابات کے درمیان خصوصی اجلاس بلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کل جماعتی میٹنگ کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے اسے نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب حال ہی میں پارلیمنٹ کا سیشن ہوا تھا تو ان مسائل پر اسی وقت بحث کیوں نہیں کی گئی اور انتخابات کے دوران ہی خصوصی اجلاس بلانے کی کیا ضرورت ہے؟
قابلِ ذکر ہے کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے اپنے مضمون کے ذریعے حکومت پر خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post

ایل پی جی سپلائی مکمل طور پر کنٹرول میں، دہلی کے باشندے گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا

ایل پی جی سپلائی مکمل طور پر کنٹرول میں، دہلی کے باشندے گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں: ریکھا گپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.