جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ-ایران کشیدگی اپنے عروج پر، ڈیڈ لائن سے قبل غیر یقینی صورتحال برقرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-08
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

واشنگٹن، 7 اپریل (یواین آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دنیا کی نظریں آج کی ڈیڈ لائن پر مرکوز ہیں، جبکہ ممکنہ معاہدے یا مزید تصادم کے حوالے سے صورتحال تاحال غیر واضح ہے۔

 

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

امریکی ویب سائٹ ایگزیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں نے ثالثوں کو بتایا ہے کہ مہلت میں توسیع پر غور کے لیے مثبت پیش رفت ضروری ہوگی، تاہم ایک امریکی اہلکار نے اس امکان پر شکوک ظاہر کیے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے نوجوانوں کو بجلی گھروں کے گرد "انسانی ڈھال” بنانے کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس ایرانی ردعمل کو انکار کے بجائے مذاکراتی حکمت عملی کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ثالثوں کا خیال ہے کہ ایران میں فیصلہ سازی کا عمل سست ہے اور وہ تجاویز میں ترامیم پر کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نجی گفتگو میں معاہدے کے حوالے سے زیادہ پُر امید نہیں ہیں، جبکہ اسرائیلی اخبار معاریف کے مطابق اسرائیل سمجھتا ہے کہ جنگ ابھی ختم ہونے کے قریب نہیں۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اہداف ابھی مکمل نہیں ہوئے اور فوجی دباؤ مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

ادھر ایران میں سپریم کونسل برائے نوجوانان کے سیکریٹری علی رضا رحیمی نے سرکاری ٹی وی پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی گھروں کے گرد جمع ہو کر "انسانی زنجیر” بنائیں تاکہ ان قومی تنصیبات کا تحفظ کیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اس سے قبل بھی حساس تنصیبات کے گرد اس نوعیت کے اقدامات کر چکا ہے۔

کشیدگی کے اس ماحول میں جنگ بندی کی شرائط اور وقت کے حوالے سے دونوں فریقین کے مؤقف میں واضح اختلاف پایا جاتا ہے۔ سی این این کے مطابق ایک ایرانی ذریعے نے کہا ہے کہ تہران جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، لیکن امریکی شرائط اور ٹائم لائن قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے ذریعے پیش کی گئی تجویز پر تہران نے 10 نکاتی جواب دے دیا ہے، جس میں مستقل جنگ بندی، آبنائے ہرمز کے لیے محفوظ گزرگاہ، پابندیوں کے خاتمے اور تعمیر نو جیسے نکات شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ناسا: انسانی تاریخ میں پہلی بار، انسان زمین سے سب سے زیادہ دور جائے گا

Next Post

نے سپریم کورٹ سے کہا: ضروری مذہبی رسومات کو صنفی مساوات کے چشمے سے نہیں دیکھا جا سکتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

نے سپریم کورٹ سے کہا: ضروری مذہبی رسومات کو صنفی مساوات کے چشمے سے نہیں دیکھا جا سکتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.