جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم بھی سیاستدان……..

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-08
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

            ہمیں سیاستدانوں پر رشک ہو رہا ہے اور …. اور سو فیصد ہو رہا ہے…. اس لئے ہو رہا ہے کہ …. کہ انہیں کچھ بھی کہنے کی آزادی ہے…. یہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیںاور….اور کہتے ہیں ۔اس لئے تو صاحب ہمارا بس چلے تو…. تو ہم بھی سیاستدان بن جائیں….ہم بھی سیاست جوائن کرکے سیاستدانوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا کریڈٹ لیں …. وہ کیا ہے کہ …. کہ لوگ سیاستدانوں کے بارے میں کچھ بھی رائے رکھیں …. لیکن…. لیکن جو مزے سیاستدانوں کے ہیں…. جو چھوٹ ‘ جو آزادی انہیں حاصل ہے‘ وہ کسی اور کو نہیں ہے…. بالکل بھی نہیں ہے ۔ اب دیکھئے نا ہمیں تول مول بولنے کی صلاح دی جاتی ہے…. ہم اور آپ کو پہلے سوچنا …. سو بار سوچنا پڑتا ہے…. پھر جا کے ہم کچھ کہہ سکتے ہیں‘ بول سکتے ہیں…. لیکن….لیکن سیاستدانوں کی ایسی کوئی قید‘کوئی بندش نہیں ہے…. وہ کہیں بھی کچھ بھی کہہ سکتے ہیں…. انہیں کچھ بھی کہنے کی آزاد ی حاصل ہے اور…. اور اللہ میاں کی قسم وہ اپنی اس آزادی کا خوب فائدہ بھی اٹھاتے ہیں…. جب جہاں جو چاہیں کہتے ہیں…. کہہ سکتے ہیں…. جیسے وہ سب باتیں جو اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آخری دن سکینہ ایتو اور وحید الرحمان پرہ میں ہوئیں …. ایسی باتیں کہ اللہ ہماری توبہ کہ ہم ایسی ویسی باتیں نہیں کہہ سکتے ہیں …. کر سکتے ہیں…. بالکل بھی نہیں کرسکتے ہیں ۔ اب آپ ہی بتایئے کہ ہم کہیں تو…. تو کیا کہیں کہ ہماری سمجھ میں کچھ بھی نہیں آتا ہے….اور اگر ہماری سمجھ میں کچھ آتا بھی ہے تو…. تو ہم سیاستدان نہیں ہے‘ جوہمیں کچھ بھی کہنے کی آزادی ہے ….ایسی ہماری قسمت کہاں کہ….کہ اگر ہم عام لوگ ‘ عام پبلک اپنے لب بھی کھولیں تو ….۔خیر ! جن کو یہ آزاد ی حاصل ہے ….سیاستدانوں کو حاصل ہے ‘ وہ کچھ بھی کہتے ہیں…. کچھ بھی۔…. لیکن …. لیکن صاحب ہم ایسا نہیں کہہ سکتے ہیں…. ہم ایتو ‘سکینہ ایتو اور پرہ صاحب اور ا ن کی پی ڈی پی پر کوئی الزام عائد نہیں کر سکتے ہیں کہ…. کہ ہم سیاستدان نہیں ہیں….اور ہمیں کچھ بھی کہنے کی آزاد ی حاصل نہیں ہے…. بالکل بھی نہیں ہے….اسی لئے تو ہم سیاستدان بننا چاہتے ہیں…. تاکہ ہمیں بھی کچھ کہنے اور لکھنے کی آزادی حاصل ہو ۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میںبڑھتا کینسر اور غیر متعدی امراض

Next Post

آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ: آسٹریلیا کی الانا کنگ دوبارہ نمبر ون بولر بن گئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی

آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ: آسٹریلیا کی الانا کنگ دوبارہ نمبر ون بولر بن گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.