جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بھروسہ نہیں یا پھر عادت ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-27
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ہم نہیں جانتے ہیں اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ …….کہ ہم اسے کیا کہیں ‘ کیا نام دیں کہ اللہ میاں کی قسم ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے اور ……. اور اس لئے نہیں آرہا ہے کہ حکومت ……. جموںکشمیر کی حکومت چلا چلا کے کہہ رہی ہے کہ ……. کہ کسی چیز کی کمی نہیں ہے ……. کسی بھی چیز کی نہیں ۔ رسوئی گیس کی اور نہ پیٹرول و ڈیزل کی …….یہ سب کچھ وافر مقدار میں دستیاب ہے ‘گبھرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ……. وزیر بھی یہ کہہ رہے ہیں اور افسران بھی ……. لیکن ……. لیکن نہ جانے لوگ ان کی باتوں پر بھروسہ کیوں نہیں کررہے ہیں اور بالکل بھی نہیں کررہے ہیں ۔ رسوئی گیس کو حاصل کرنے کیلئے لمبی لمبی قطاریں ختم ہو نے کا نام نہیں لیں رہی ہیں ……. جہاں بھی آپ جایئے وہاں لوگ صبح سویرے رسوئی گیس کا سلنڈر حاصل کرنے کیلئے قطار در قطار میںا نتظار کرتے رہتے ہیں اور…….اور پیٹرول پمپوں کی تو آپ بات ہی نہ کیجئے کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہو تی ہے ……. بالکل بھی نہیں ہو تی ہے ۔ہم نے سمجھنے کی کوشش کی ‘ بہت زیادہ کوشش کی ‘ لیکن اللہ میاں کی قسم ہماری اس ناسمجھ ‘ سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے ……. بالکل بھی نہیں آرہا ہے …….کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے …….اگر سب کچھ وافر مقدار میں دستاب ہے تو پھر لوگوں اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں کیوں …….صاحب کچھ تو گڑ بڑ ہے اور ضرور ہے …….اور گڑ بڑ یہ ہے کہ لوگ حکومت پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں …….اس بات پر بھروسہ کہ ذخیرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ سب کچھ دستیاب ہے ……. لیکن لوگ پھر بھی ذخیرہ کررہے ہیں…….اور ہول سیل میں کررہے ہیں …….اتنی خیرہ اندوزی تو ایران میں بھی نہیں ہو رہی ہو گی جتنی یہاں ہو رہی ہے …….اور اس لئے ہو رہی ہے کیوںکہ ہمیں عادت ہے ……. گھر میں چیزیں ذخیرہ کرنے کی عادت اور …….اور اسی عادت کی وجہ سے اپنے کشمیر میں افرا تفری مچ گئی ہے …….غیر ضروری افرا تفری کہ یقین کیجئے ایسا کوئی گھر نہیں ہو گا اور ……. اور بالکل بھی نہیں ہو گا جس کے ہاں کم از کم دو سے تین رسوئی گیس کے سلنڈر نہیں ہوں اور ……. اور ان میں سے بیشتر بھریں ہوں گے لیکن ……. لیکن پھر بھی سورج کی پہلی کرن پھوٹنے کے ساتھ ہی یہ لمبی لمبی قطاروں میں خالی سلنڈر بھرنے کا انتظار کرتے ہیں ۔ ہے نا؟

 

متعلقہ

این سی کا جواب !

اتفاق اور نہ اتحاد!

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموںکشمیر میںایندھن کی کوئی کمی نہیں‘

Next Post

’خود کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کے لیے مجھے بریک کی ضرورت تھی‘: پرتھوی شا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

این سی کا جواب !

2026-06-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
Next Post
پرتھوی باقی دو میچوں سے بھی باہر رہ سکتے ہیں

’خود کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کے لیے مجھے بریک کی ضرورت تھی‘: پرتھوی شا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.