جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وحیدپرہ کی نئے ڈویژنز اور اضلاع کے قیام کا بل پیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وحیدپرہ کی نئے ڈویژنز اور اضلاع کے قیام کا بل پیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

چناب ویلی اور پیر پنجال کو دو نئے صوبے بنانے کی تجویز

ایجنسیز

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں؍۲۳مارچ

پی ڈی پی کے رکنِ اسمبلی وحید پرہ نے جموں و کشمیر اسمبلی میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے، جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انتظامی صوبوں، اضلاع، سب ڈویژنز اور تحصیلوں کی ازسرِ نو تنظیم کے لیے ایک قانونی فریم ورک وضع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

’جموں و کشمیر علاقائی انتظامی تنظیمِ نو بل۲۰۲۶ ‘ کے عنوان سے پیش کیے گئے اس مجوزہ قانون میں نئی انتظامی ڈویژنز کے قیام کی سفارش کی گئی ہے، جن میں ڈوڈہ کو ہیڈکوارٹر بنا کر چناب ڈویژن اور راجوری کو ہیڈکوارٹر بنا کر پیر پنجال ڈویژن شامل ہیں، جو موجودہ ڈویژنز کے علاوہ ہوں گے۔

بل میں وادی کشمیر میں کئی نئے اضلاع کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے، جن میں ترال-اونتی پورہ ہل ضلع، اشمقام-پہلگام ہل ضلع، بیروہ، سوپور، ہندواڑہ، گریز،ٹنگڈھار-کرناہ ہل ضلع اور نورآباد ہل ضلع شامل ہیں۔

اسی طرح جموں ڈویژن میں بھی نوشہرہ، بھدرواہ، بنی ہال، ٹھٹھری، اکھنور، بلاور، کوٹرنکہ اور مینڈھر جیسے نئے ہل اضلاع کے قیام کی تجویز دی گئی ہے تاکہ بہتر انتظامی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مسودہ کے مطابق حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ نوٹیفکیشن کے ذریعے اضلاع کو جموں، کشمیر، چناب یا پیر پنجال ڈویژنز میں شامل کرے، جبکہ جغرافیائی تسلسل، انتظامی سہولت، سماجی و ثقافتی ہم آہنگی اور متوازن علاقائی ترقی کو مدنظر رکھا جائے گا۔

بل کا مقصد وسیع جغرافیائی رقبے، دشوار گزار علاقوں اور علاقائی عدم توازن سے پیدا ہونے والے انتظامی مسائل کا حل نکالنا اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے ایک شفاف قانونی طریقہ کار فراہم کرنا ہے تاکہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی ممکن ہو سکے۔

یہ تجویز اسمبلی سیکریٹریٹ میں موجودہ بجٹ اجلاس کے دوران غور کے لیے پیش کی گئی ہے، جو۲۷ مارچ کو پانچ ہفتوں کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگا۔

اجلاس کے ابتدائی مرحلے میں، جو۲سے۲۰ فروری تک جاری رہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے۶فروری کو بجٹ پیش کیا تھا، جبکہ ایوان نے مختلف محکموں کے لیے گرانٹس کی منظوری بھی دی تھی۔

شیڈول کے مطابق اجلاس۴؍اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، جبکہ۳۰مارچ اور یکم اپریل کو پرائیویٹ ممبران کے بلز اور۳۱مارچ اور۲؍اپریل کو پرائیویٹ ممبران کی قراردادوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ زدہ ایران کیلئے کشمیریوں کی فراخدلی؛ خواتین نے سونے کے زیورات پیش کر کے مثال قائم کی

Next Post

کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ

کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.