جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں۲۱دن کے  ایندھن کا ذخیرہ موجود: شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ نہیں کھیلنا چاہئے:ستیش شرما
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

سرینگر؍۱۶مارچ

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں و کشمیر کے وزیر برائے خوراک، شہری رسد اور امورِ صارفین ستیش شرما نے پیر کے روز کہا کہ حکومت کے پاس جموں و کشمیر میں تقریباً۲۱دن کے ایندھن اور ضروری اشیائے خوردونوش کا ذخیرہ موجود ہے اور قلت سے بچنے کے لیے مٹی کے تیل کی سپلائی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے ٹیولپ شو کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر شرما نے کہا کہ انتظامیہ سپلائی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

عمرعبداللہ نے کہا’’ہمارے پاس تقریباً۲۱ دن کے لیے وافر ذخیرہ موجود ہے۔ کچھ لوگ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث پائے گئے ہیں اور جو بھی قصوروار پایا گیا، چاہے وہ پٹرول پمپ ہو یا گیس ایجنسی، اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا‘‘۔

وزیر نے کہا کہ اگرچہ جموں و کشمیر پہلے مٹی کے تیل سے پاک خطہ بن چکا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں صارفین کو اضافی سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے دوبارہ مٹی کے تیل کی فراہمی شروع کی ہے۔

شرما نے کہا’’ہم مٹی کے تیل سے پاک ریاست تھے، لیکن اب ہم نے مٹی کے تیل کی تقسیم دوبارہ شروع کر دی ہے، جس سے لوگوں کو کافی سہارا ملے گا‘‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ ضروری اشیاء کی دستیابی برقرار رہے اور عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر نے کہا’’ہم عوام کے خادم ہیں۔ ملاوٹ یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث کوئی بھی شخص خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، سخت کارروائی کا سامنا کرے گا‘‘۔

صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ امن کو ترجیح دی جانی چاہیے اور امید ظاہر کی کہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا’’ہم امن چاہتے ہیں۔ نفرت کو ہمیشہ محبت نے شکست دی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی‘‘۔ شرما نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت ترقی اور خطے کے سیاحتی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

کشمیر کو’بھارت کا سوئٹزرلینڈ‘قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد کی توقع ہے، خاص طور پر ٹیولپ گارڈن کے کھلنے کے بعد۔

شرما نے کہا’’ہمیں امید ہے کہ سیاح ریکارڈ تعداد میں آئیں گے اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ہماری توجہ خوشحالی اور ترقی پر مرکوز ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ میں ریاستی درجہ اور  چھٹی شیڈول کے مطالبے پر لیہہ  اور کرگل میں احتجاجی مظاہرے

Next Post

کشتواڑ میں شدید برفباری‘  لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہلاک ۲۳۵ لوگوں کو بچا لیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

کشتواڑ میں شدید برفباری‘  لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہلاک ۲۳۵ لوگوں کو بچا لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.