ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لداخ میں ریاستی درجہ اور  چھٹی شیڈول کے مطالبے پر لیہہ  اور کرگل میں احتجاجی مظاہرے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مشرقی لداخ:ڈیمچوک کے بعدفوج نے دیپ سانگ میں تصدیقی گشت شروع کر دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ویب ڈیسک )

سرینگر؍۱۶مارچ

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے اضلاع لیہہ اور کرگل میں ریاستی درجہ اور آئین کے چھٹے شیڈول کے نفاذ سمیت مختلف مطالبات کے حق میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

لیہہ اپیکس باڈی(ایل اے بی)اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس(کے ڈی اے ) جو بالترتیب لیہہ اور کرگل اضلاع کی نمائندگی کرنے والی دو تنظیمیں ہیں، نے اپنے مطالبات کی جانب مرکز کی توجہ مبذول کرانے کے لیے احتجاجی مارچ کا اعلان کیا تھا۔ ان مطالبات میں لداخ کو ریاستی درجہ دینا، آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنا اور وزارت داخلہ کے ساتھ بات چیت میں تاخیر شامل ہے۔

لیہہ میں لداخ کے جاری مطالبات یعنی چھٹے شیڈول کے نفاذ اور ریاستی درجہ کے حق میں ایک پُرامن ریلی نکالی گئی۔ لیہہ اپیکس باڈی کی قیادت میں ہزاروں افراد نے اس ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت دیکھنے میں آئی، جو لداخ کے عوام کے درمیان اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔

ریلی سنگے نامگیال چوک سے شروع ہوئی اور لیہہ پولو گراؤنڈ تک گئی۔

شرکاء نے چھٹے شیڈول اور ریاستی درجہ کے مطالبات کو اجاگر کرنے والے پمفلٹس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اجتماع پُرامن رہا اور مختلف مذہبی و سماجی گروہوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ان مطالبات کی حمایت میں شریک ہوئے۔

ادھر کرگل میں بھی ریاستی درجہ اور چھٹے شیڈول کے مطالبے پر کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور اپیکس باڈی کی کال پر مکمل بند منایا جا رہا ہے۔ کرگل میں ہزاروں افراد کی شرکت کے ساتھ ایک بڑا احتجاجی مارچ بھی نکالا گیا۔ کرگل کے ذیلی علاقہ دراس میں بھی مکمل بند دیکھا گیا۔

کے ڈی اے کے رکن سجاد کرگلی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا’’اس وقت لیہہ، لداخ میں لیہہ اپیکس باڈی کی جانب سے ریاستی درجہ اور چھٹے شیڈول کے مطالبے پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ہے۔ گزشتہ چھ برسوں سے لداخ کے عوام جمہوری نمائندگی اور آئینی تحفظات سے محروم ہیں۔ پہاڑوں سے اٹھنے والی آوازیں انصاف، حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے لیے مزید بلند ہو رہی ہیں‘‘۔

ادھر حکام کی جانب سے امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیہہ اور کرگل دونوں مقامات پر بھاری سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔ لداخ پولیس کے ڈی جی پی مکیش سنگھ خود لیہہ میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں طلبہ اور نوجوانوں کا اہم کردار: رادھا کرشنن

Next Post

جموں و کشمیر میں۲۱دن کے  ایندھن کا ذخیرہ موجود: شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ نہیں کھیلنا چاہئے:ستیش شرما

جموں و کشمیر میں۲۱دن کے  ایندھن کا ذخیرہ موجود: شرما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.