جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سمارٹ میٹر کیلئے سمارٹ پالیسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-13
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

 

نہیں صاحب ہم جانتے ہیں کہ بجلی مفت میں ہمارے گھروں تک نہیں پہنچتی ہے…. یہ بھی جانتے ہیں کہ اس پر زر کثیر صرف ہو تا ہے…. اور ہاں یہ بھی ہمیں خبر ہے کہ کشمیر ….جموںکشمیر شمالی گرڈ کا مقروض رہتا ہے…. اس پس منظر میں اگر سرکار بجلی کے سمارٹ میٹر لگا رہی ہے تاکہ بجلی کے منصفانہ استعمال کو کسی حد تک …. جی ہاں کسی حد تک یقینی بنایا جائے تو…. تو اس میں حرج ہی کیا ہے ۔ سرکار شوق سے اپنا یہ شوق پورا کرے اور کشمیر جموں میں گھر گھر سمارٹ میٹر لگائے …. سمارٹ میٹر جب لگ جائےں گے تو…. تو بجلی کے منصفانہ استعمال کی عادت پڑجائے گی…. آپ اور ہمیں پڑ جائےگی اور…. اور پھر ایک دن اےسا بھی آئے گا جب سرما کیا اور گرما کیا…. ہمیں اور آپ کو ۲۴x۷ بجلی کی سپلائی یقینی بن جائےگی….اس لئے صاحب ہم سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا خیر مقدم کرتے ہیں…. ہم ان کی تنصیب کے حق میں ہیں اور…. اور ہاں یہ بھی چاہتے ہیں کہ سرکار تنصیب کے حوالے سے جس سست روی کا مظاہرہ کررہی ہے …. اس میں تیزی لائی جائے تا کہ گھر گھر جل کی طرح گھر گھر سمارٹ میٹر نصب ہو ں …. لیکن صاحب یہ رہا تصویر کا ایک رخ …. اس تصویر کا دوسرا رخ بھی ہے…. یعنی ابھی پکچر باقی ہے ۔ دوسرا رخ یہ ہے کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کےخلاف آئے دن احتجاج ہو تے رہتے ہیں…. لوگوں کاکہنا ہے کہ …. کہ وہ مالی اعتبار سے اتنے آسودہ نہیں ہےں کہ ان کے ہاں سمارٹ میٹر نصب کیا جائے…. ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں اور…. اور باکل بھی نہیں ہو سکتے ہیں…. یہ لوگ‘ یہ مظاہرین سمارٹ میٹروں کی تنصیب کےخلاف نہیں ہیں…. اگر ان کےلئے کوئی ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے ….جس میں ان کےلئے کوئی راحت ‘ کوئی رعایت ہو ….رعایت ؟لیکن …. لیکن یہ رعایت کیا ہو سکتی ہے…. اس کا جواب بھی لوگوں کے پاس ہی ہے….کہ…. کہ پہلے کے ایک دو سو ےونٹ مفت فراہم کئے جائےں اور…. اور جس طرح راشن …. سرکاری راشن میں اے پی ایل (خط افلاس سے اوپر) اور بی پی ایل (خط افلاس سے نےچے ) کے زمرے بنائے گئے ہیں…. اسی طرح بجلی فیس کی ادائےگی میں بھی درجہ بندی کی جائے…. درجہ بندی ہو جاتی ہے تو…. تو سمارٹ میٹر کی تنصیب میں انہیں کوئی اعتراض نہیںہے…. بالکل بھی نہیں ہے ۔یعنی سمارٹ میٹر کے ساتھ ساتھ ایک سمارٹ پالیسی بھی ہو۔ ہے نا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ملک میںپیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ‘

Next Post

آئی پی ایل 2026: بی سی سی آئی نے پریکٹس سیشن کے لیے نئےگائڈ لائن جاری کر دیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لئے اتوار کو ہوگی جنگ

آئی پی ایل 2026: بی سی سی آئی نے پریکٹس سیشن کے لیے نئےگائڈ لائن جاری کر دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.