جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ماہ صیام :مقدس ماہ کے پہلے۲عشروں میں ڈیڑھ کروڑافراد نے عمرہ ادا کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ماہ صیام :مقدس ماہ کے پہلے۲عشروں میں ڈیڑھ کروڑافراد نے عمرہ ادا کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

مسجد الحرام میں گزشتہ۲۰دنوں میں۵کروڑ۷۵لاکھ۹۵ہزار۴۰۱؍افراد نے پانچوں وقت کی نماز اور تراویح ادا کی

(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر؍۱۲مارچ

ماہ مقدس رمضان المبارک کے دو عشروں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کیا ہے۔

رمضان المبارک کے دو عشرے گزر چکے ہیں اور تیسرا عشرہ جاری ہے۔ حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے دو عشروں میں زائرین عمرہ اور حرمین شریفین میں نمازیوں کی آمد سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق رمضان المبارک کے دو عشروں میں عمرہ کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ۵۶لاکھ۵ہزار۸۶رہی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے داخلی دروازوں پر نصب حساس سینسرسسٹم کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا سے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔

مسجد الحرام میں گزشتہ۲۰دنوں میں۵کروڑ۷۵لاکھ۹۵ہزار۴۰۱؍افراد نے پانچوں وقت کی نماز اور تراویح ادا کی جبکہ عمرہ کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ۵۶لاکھ۵ہزار۸۶رہی۔

مسجد نبوی میں۲کروڑ۱۱لاکھ۴۳ہزار۲۵۹؍افراد نے پانچ وقت کی نمازیں ادا کیں جبکہ روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں نوافل ادا کرنے والوں کی تعداد۵لاکھ۷۹ہزار۱۹۱رہی۔

روضہ رسولؐ پر ایک کروڑ۷۱لاکھ۱۵ہزار۹۲۸؍افراد نے سلام عرض کرنے کے لیے حاضری دی۔

یاد رہے حرمین شریفین  کے امور کی جنرل اتھارٹی عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد کو ٹریک کرنے کے لیے جدید سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔

یہ نظام آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے، ہجوم کے بہاو کو منظم کرنے اور سائٹس کی نگرانی کرنے والے شریک اداروں کے ساتھ ہم آہنگی میں معاون ہے۔

رمضان المبارک کے دوران صدارت عامہ نے مسجد حرام میں نمازیوں اور متعمرین کی خدمت کے لیے۱۲ہزار ملازمین اور کارکن تعینات کیے ہیں۔ مسجد میں داخلے اور باہر جانے کے لیے۱۴خصوصی راستے بنائے کیے گئے ہیں۔ مسجد حرام کے تینوں توسیعی منصوبے بھی کھول دیے گئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق عمر رسیدہ اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے مسجد حرام میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے۹ہزار برقی اور موبائل گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ ضیوف الرحمن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو بھی بروئے کار لایا گیا ہے۔

حرمین انتظامیہ نے تربیت یافتہ انسانی وسائل اور مجتمع تجربے کو بروئے کار لا کر اس سال رمضان سیزن کے لئے ایک ایسا سبک رفتار آپریشنل پلان تیار کیا ہے جس میں کرونا وائرس وبا سے قبل متعمرین اور نمازیوں کی تعداد کو خاص طور پر ذہن میں رکھا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کی فاروق عبداللہ سے بات چیت‘ حملے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی

Next Post

’ملک میںپیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’ملک میںپیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ‘

’ملک میںپیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.