جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

شہر خستہ کے یہ دشمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-28
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این سی کا جواب !

اتفاق اور نہ اتحاد!

 

ویسے بھی اپنے اس شہر خستہ سرینگر کے کیا کم دشمن تھے جو ایک اور نے جنم لیا ہے ؟شہر خستہ کے یہ دشمن ٹنل کے اُس پار بھی ہیں‘زیادہ وہیں جبکہ اب اس پار بھی اس کے دشمنوں نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے ۔کیوں کردیا ہے صاحب یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں …….بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو یہ ایک بات جانتے اور مانتے ہیں کہ اپنے اس شہر خستہ کے کئی ایک دشمن ہیں ……. جو اس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے رہتے ہیں ۔ایک صاحب ہیں …….پہلے یہ صاحب‘صاحب نہیں تھے ‘ لیکن جب سے انہوں نے الیکشن …….بڈگام کا ضمنی اسمبلی الیکشن جیت لیا ہے تب سے تو یہ صاحب ہو گئے ہیں ……. اور ان صاحب کو اعتراض ہے ‘ اس بات پر اعتراض ہے کہ یہاں کے ہوائی اڈے کو ’سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ‘ کیوں کہا جاتا ہے جبکہ یہ بڈگام ضلع کے حدود و قیود میں آتا ہے ۔اس لئے ان صاحب کو اس بات پر اعتراض ہے ۔یہ صاحب کہتے ہیں …….ان کا فرمانا ہے کہ ہوائی اڈے کا اصلی نام سرینگر بین الاقومی ہوائی اڈہ نہیں بلکہ شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے …….ہم ان کی اس ایک بات سے اتفاق کرتے ہیں اور سو فیصد کرتے ہیں …….یقیناً ان کی یہ بات سرینگر دشمنی کے زمرے میں نہیں آتی ہے ……. بالکل بھی نہیں آتی ‘ لیکن جب یہ صاحب یہ کہتے ہیں کہ یہ اڈہ کیسے سرینگر ہوائی اڈہ ہو سکتا ہے جب کہ اسے درکار تمام خد مات ضلع بڈگام فراہم کررہا ہے تو ……. تو صاحب تب جاکے ان کی سرینگر دشمنی عیاں و بیاں ہو جاتی ہے ۔ہمیں بڈگام سے کوئی بیر نہیں ہے ……. بالکل بھی نہیں ہے ‘لیکن ……. لیکن اس بات سے انکار تو نہیں کیا جا سکتا ہے کہ کشمیر کی شناخت‘اس کی پہچان سرینگر سے زیادہ ہے …….کم از کم بڈگام کے مقابلے میں سرینگر سے زیادہ اور …….یہ بھی سچ ہے کہ جس مقام پر ہوائی اڈہ موجود ہے وہ علاقہ بڈگام سے زیادہ سرینگر کا حصہ معلوم ہو تا ہے …….اور سو فیصد ہو تا ہے ۔اور ہاں ویسے بھی اگر اسے سرینگر ہوائی اڈہ کہا جائے تو اس سے یا فرق پڑتا ہے ؟ صاحب اس سے آپ کے ضلع کی شان و شوکت ‘ اس کا وقار ‘ اس کی اہمیت اور افادیت کم نہیں ہو تی ہے……. بالکل بھی نہیں ہو تی ہے ۔ اس لئے صاحب سرینگر ہوائی اڈے کو سرینگر ہوائی اڈہ ہی رہنے دیجئے اور …….اور آپ ان باتوں اور مسائل پر دھیان دیجئے جن کیلئے لوگوں نے آپ کو چنا ہے ‘ منتخب کیا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کا یاد واشیم کا دورہ‘ہولوکاسٹ کے متاثرین کو خراج عقیدت

Next Post

کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

این سی کا جواب !

2026-06-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.