ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بلدیاتی وپنچایتی انتخابات‘الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف

الیکشن بروقت نہ ہونے کی بڑی وجہ حدبندی، ریزرویشن:سرکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بلدیاتی وپنچایتی انتخابات‘الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: جموں و کشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حکومت نے واضح کیا ہے کہ تمام انتظامی و قانونی امور کی نگرانی ریاستی الیکشن کمیشن کے سپرد ہے، جو مطلوبہ تیاریوں پر کام کر رہا ہے۔
اسمبلی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سرکار نے اعتراف کیا کہ انتخابات کے بروقت نہ ہونے کی بڑی وجہ حدبندی، ریزرویشن اور پس ماندہ طبقات سے متعلق کمیشن کی رپورٹ کا زیرِ غور ہونا ہے۔
حکومت نے بتایا کہ پنچایتوں اور ضلع ترقیاتی کونسلوں کی مدت جنوری۲۰۲۴میں مکمل ہو چکی ہے جبکہ ضلع ترقیاتی کونسل کی مدت فروری۲۰۲۶میں ختم ہوگی۔ بلدیاتی اداروں کے حوالے سے سرینگر و جموں میونسپل کارپوریشن اور تمام میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں کی مدت اکتوبر اور نومبر۲۰۲۳میں ختم ہو چکی ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر کے ۷۷شہری اداروں کی حدبندی کا عمل شروع کیا گیا ہے، جن میں سے۷۲؍اداروں کی حدبندی مکمل ہو چکی ہے جبکہ بقیہ پانچ اداروں کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔
حکومت نے واضح کیا کہ پنچایتوں اور شہری اداروں میں ریزرویشن اور نئی وارڈ بندی کی کارروائی صرف اسی وقت شروع کی جا سکتی ہے جب مخصوص پس ماندہ طبقات کے لیے قائم کمیشن کی رپورٹ منظور اور سرکاری طور پر جاری کی جائے۔
انتخابی فہرستوں کی تازہ کاری بھی یکم جنوری۲۰۲۵کی بنیاد پر مکمل کی گئی ہے، تاہم سرکاری ہدایات موصول ہونے کے بعد شہری اداروں میں نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں قانون کے مطابق ذمہ داری ریاستی الیکشن کمیشن کو دی جائے گی۔
انتخابی مواد کی خریداری کے حوالے سے حکومت نے بتایا کہ بیلٹ بکسوں کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے اور انہیں تمام اضلاع میں فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ شہری انتخابات میں استعمال کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ریاستی الیکشن کمیشن مدھیہ پردیش کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہیں۔
سرکار نے اعتراف کیا کہ انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے پنچایتی اداروں کی استعداد بڑھانے کے لیے جاری کیے گئے فنڈز پوری طرح استعمال نہیں ہو سکے۔ گزشتہ دو برسوں میں قومی دیہی خودمختاری مہم کے تحت ریاست کو فراہم کیے گئے رقومات کا بڑا حصہ غیر استعمال شدہ رہ گیا، کیونکہ اس دوران منتخب پنچایتی ادارے فعال نہیں تھے۔
۲۰۲۶تک کے لیے منظور شدہ فنڈز کا صرف پندرہ فیصد خرچ کیا جا سکا ہے، جس سے مجموعی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حدبندی، ریزرویشن اور مخصوص طبقات سے متعلق رپورٹ پر حتمی فیصلہ ہوگا، پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے اگلا مرحلہ فوری طور پر شروع کیا جائے گا، اور ریاستی الیکشن کمیشن پہلے ہی تمام ضروری انتظامات کی تیاری کر رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں۷۰ہزار افراد منشیات کے استعمال میں مبتلا ‘بیشتر ہیرائن استعمال کرتے ہیں

Next Post

’وادیٔ کے لیے چار نئی ریلوے لائنیں تجویز، سروے جاری  ہے‘  

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
’وادیٔ کے لیے چار نئی ریلوے لائنیں تجویز، سروے جاری  ہے‘  

’وادیٔ کے لیے چار نئی ریلوے لائنیں تجویز، سروے جاری  ہے‘  

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.