جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 کشمیریوں پر بڑھتے حملےپرہ کی قرار داد بحث کیلئے منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی میں ہنگامہ آرائی‘بھاجپا کے تین ارکین کو باہر نکالا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی میں جمعرات کے روز ایک اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسپیکر نے پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید الرحمان پرہ کی وہ قرار داد باقاعدہ طور پر منظورِ بحث کر لی جس میں ملک بھر میں کشمیریوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بڑھتے نفرت انگیز حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
پرہ نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں مختلف ریاستوں میں کشمیری طلبہ، تاجروں اور محنت کشوں کے ساتھ پیش آنے والے دھونس، تشدد اور ہراسانی کے واقعات نہ صرف فکرمند کن ہیں بلکہ وفاقی اقدار کے بھی منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت کے خلاف خاموشی بھی جرم ہے، اور قانون کی عملداری کو یقین بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ خط کے مطابق یہ قرار داد قانون ساز اسمبلی کے قواعدِ کار کی دفعہ۱۷۹ کے تحت قبول کی گئی ہے۔
قرار داد میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند اور ریاستی حکومتیں ایسے تمام واقعات کی فوری روک تھام، غیر جانبدارانہ تحقیق اور ملوث عناصر کے سخت قانونی احتساب کو یقینی بنائیں۔
ملک کی مختلف ریاستوں سے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے واقعات، چاہے وہ ہاسٹلوں میں کشمیری طلبہ کے ساتھ بدسلوکی ہو یا بازاروں میں کشمیری تاجروں سے جھگڑے اور حملے ، نے سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی اپوزیشن جماعتیں بھی اس مسئلے پر حکومت سے مؤثر پالیسی اور مضبوط حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
پرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک جماعت یا ایک خطے کا نہیں بلکہ ہندستان کے مشترکہ سماجی تانے بانے کی حفاظت کا سوال ہے۔
ایوان میں اس پیش رفت کو مختلف جماعتوں نے اہم قدم قرار دیا ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ ملک بھر میں اقلیتوں، خصوصاً کشمیریوں کے خلاف نفرت پر مبنی کارروائیوں کے تدارک کے لیے ایک ٹھوس اور مؤثر حکمت عملی سامنے آئے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ میں رمضان چندہ مہم کی نگرانی کا حکم غیر آئینی:کانگرئس

Next Post

سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام‘راجوری میں فوج کی بروقت کارروائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام‘راجوری میں فوج کی بروقت کارروائی

سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام‘راجوری میں فوج کی بروقت کارروائی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.