ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا‘آج سے روزے شروع

چاند نظر آنے کی  مستند شہادتیں موصول ہوئیں:مفتی اعظم/ملک کے دوسرے حصوں میں بھی آج پہلا روزہ ہو گا 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا‘آج سے روزے شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر: جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد جمعرات سے روزے رکھے جائیں گے۔ یہ اعلان جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام فاروقی نے کیا۔
    مفتی اعظم نے بتایا کہ نمازِ مغرب کے بعد مختلف مقامات سے مستند شہادتیں موصول ہوئیں جن میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی۔
    اسلام نے کہا’’مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں پہلا روزہ جمعرات۱۹فروری کو رکھا جائے گا جبکہ تراویح کی نماز آج رات سے شروع ہوگی‘‘۔انہوں نے امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس مقدس مہینے کو عبادت، محاسبہ، صبر اور ہمدردی کے ساتھ گزاریں۔
    مفتی اعظم نے مزید بتایا کہ یہ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی اور سینئر علمائے کرام سے مشاورت کے بعد لیا گیا۔
    اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد مختلف کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ۱۹فروری سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگا اور پورے ملک میں عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ روزے کا آغاز ہوگا۔
    مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ (بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ)، لکھنؤ کی مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل، جامع مسجد دہلی کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور آل انڈیا ملی کونسل سمیت دیگر اہم اداروں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔
    دارالعلوم دیوبند کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ مقامی سطح پر بادل چھائے رہنے کے باوجود ملک کے دیگر حصوں سے چاند نظر آنے کی مستند شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کی بنیاد پر۱۹فروری سے ماہ مقدس کا آغاز ہوگا۔
    امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے قاضی انظر عالم قاسمی کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پٹنہ میں چاند نظر نہیں آیا لیکن رانچی، لوہردگا، دربھنگہ، گیا اور نوادہ جیسے مقامات سے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد رمضان کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔
    جامع مسجد دہلی اور شاہی جامع مسجد فتح پوری کی رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی میٹنگ کے بعد تصدیق کی کہ پہلا رمضان جمعرات۱۹ فروری کو ہوگا۔
    سعودی عرب میں منگل۱۷فروری کو رمضان کا چاند نظر آگیا اور آج وہاںفروری کو پہلا روزہ رکھا گیا۔ شاہی  بیان میں کہا کہ ’سعودی سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ بدھ۱۸فروری۲۰۲۶کو رمضان کا پہلا روزہ ہے۔‘
    خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارت، قطر اور کویت میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا، ان ممالک میں بھی بدھ۱۸فروری کو پہلا روزہ رکھا گیا۔
     سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں تمام مسلمانوں سے منگل۱۷فروری کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
     بیان میں درخواست کی گئی  تھی کہ ’جو کوئی بھی چاند ننگی آنکھ یا دُوربین سے دیکھنے کی کوشش کرے، وہ قریب ترین عدالتی مرکز میں اپنی گواہی ریکارڈ کرائے۔‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 سرکار ہی نہیں بے روزگاربھی ریاستی درجے کی بحالی چاہتے ہیں:چودھری

Next Post

سنہا نے کٹرا میں شری شنکراچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سنہا نے کٹرا میں شری شنکراچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سنہا نے کٹرا میں شری شنکراچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.