ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈی آئی پی آر کا جموں میں ورکشاپ:’ڈیجیٹل دور میں ذمہ دار صحافت ناگزیر‘

غلط معلومات اور اے آئی کے بڑھتے اثرات کے تناظر میں اخلاقی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے اورمتوازن رپورٹنگ کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ڈی آئی پی آر کا جموں میں ورکشاپ:’ڈیجیٹل دور میں ذمہ دار صحافت ناگزیر‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل ماحول، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے چیلنجز کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈی آئی پی آر) نے جموں میں صحافیوں کے لیے ’اخلاقی صحافت اور صحافت کے بدلتے منظرنامے‘پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیا جس میں ذمہ دار اور متوازن رپورٹنگ کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا گیا۔
میڈیا کمپلیکس میں منعقدہ اس پروگرام میں ماہرین نے واضح کیا کہ خبر رسانی اب محض اطلاع کی ترسیل تک محدود نہیں رہی بلکہ رائے سازی، عوامی شعور اور سماجی استحکام سے براہِ راست جڑ چکی ہے، اس لیے صحافتی اصولوں پر سمجھوتہ پورے معاشرے کو متاثر کر سکتا ہے۔
ڈائریکٹر اطلاعات‘ نتیش راجورا نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں صحافی فوری رفتار کے ماحول میں کام کر رہے ہیں جہاں خبر چند لمحوں میں پھیل جاتی ہے، اس لیے درستگی، غیر جانبداری، انصاف اور جوابدہی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکی ہے۔
راجورا کے مطابق میڈیا کی ذمہ داری صرف خبر دینا نہیں بلکہ باشعور اور متوازن عوامی رائے کی تشکیل بھی ہے۔ انہوں نے بدلتی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے مسلسل تربیت کو ناگزیر قرار دیا۔
ریجنل ڈائریکٹر آئی آئی ایم سی ڈاکٹر دلیپ کمار اور اسسٹنٹ پروفیسر وشاو نے صحافت کے ابھرتے رجحانات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے اثرات اور غلط معلومات کے بڑھتے خطرات پر تفصیلی گفتگو کی۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ اے آئی کے بڑھتے استعمال کے دور میں خبر کی تصدیق اور اخلاقی معیار کی پاسداری ہی صحافت کی ساکھ کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات ڈاکٹر ظہور احمد رینہ نے میڈیا میں دیانت داری اور اعتماد کو بنیادی ستون قرار دیا جبکہ جوائنٹ ڈائریکٹر جموں دیپک دوبے نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ صحافتی اداروں اور حکومت کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون مضبوط ہو اور ذمہ دار صحافت کو فروغ ملے۔
ورکشاپ میں ایک تعاملی نشست بھی ہوئی جس میں صحافیوں نے پیشہ ورانہ اخلاقی مسائل پر ماہرین سے رہنمائی حاصل کی۔ تقریب میں محکمہ اطلاعات کے افسران کے علاوہ قومی و مقامی میڈیا اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں منشیات فروش کی ۲۷ لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Next Post

قوم کا پلوامہ کے شہداء کو خراج عقیدت 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
قوم کا پلوامہ کے شہداء کو خراج عقیدت 

قوم کا پلوامہ کے شہداء کو خراج عقیدت 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.