جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی  بھاجپا کا مدعا ہے:سنیل شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
خصوصی درجہ کی قرار داد:بی جے پی نے فرضی اسمبلی منعقد کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں: بی جے پی لیڈر اور جموں وکشمیر اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما کا کہنا ہے کہ ریاستی درجے کی بحالی بی جے پی کا مدعا ہے اور پارٹی اس کو دے کر ہی رہے گی۔ ان کا الزام تھا کہ نیشنل کانفرنس اس مطالبے کو لے کر ڈرامہ بازی کر رہی ہے۔
شرما نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا’’نیشنل کانفرنس کا ریاستی درجے پر اسمبلی کے باہر احتجاج ایک ڈھونگ تھا، وہ دل سے ریاستی درجہ نہیں چاہتے ہیں‘‘۔ ان کا کہناتھا’’نیشنل کانفرنس کا بڑا مطالبہ تھا کہ ان کے مشیر کو کابینہ کا درجہ ملے وہ ان کو مل گیا‘‘۔
حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا کہ ریاستی درجہ بی جے پی کا مدعا ہے اور بی جے پی اس کو دے کر ہی رہے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر کو باز آباد کاری کیلئے۱۴۳۰ کروڑ روپیے دئے جس کا وزیر اعلیٰ نے مرکز کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز نے بطور ایس ڈی آر ایف ریلیف ۲و کروڑ روپیے فوری طور دئے۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو در پیش مشکلات کے ازالے کے لئے ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آگیا ہے کہ اب ریاستی درجہ بحال کیا جائے۔
ترجمان اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’جو وزیر داخلہ امیت شاہ صاحب نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ مناسب وقت آنے پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا مجھے لگتا ہے کہ وہ مناسب وقت آگیا ہے اور اب وعدہ پورا کیا جانا چاہئے‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’جموں وکشمیر کے لوگوں کو بہت سارے مشکلات کا سامنا ہے ان کے ازالے کے لئے ریاستی درجہ بحال ہونا چاہئے‘‘۔
کشمیریوں کی باہر کی ریاستوں میں مبینہ ہراسانی کے متعلق بات کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ مختلف ریاستوں میں کشمیریوں کو ہراساں کرنا اب ایک فیشن بن گیا ہے‘‘۔انہوں نے وزیر داخلہ سے ان ریاستوں میں ایک ایڈوائزری جاری کرنے کی گذارش کی تاکہ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہوجائے۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاؔ’’اگر جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہیں تو ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہئے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری

Next Post

 اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ ’انقلاب زندہ باد‘ اور’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
 اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ ’انقلاب زندہ باد‘ اور’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے

 اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ ’انقلاب زندہ باد‘ اور’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.