جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کے زیر اثر وادی میں بدستور بادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ چند روز تک موسم میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ گلمرگ، سونمرگ، دودھ پتھری، ٹنگمرگ، پہلگام، گریز، سادھناٹاپ،دبجن، ہرپورہ، پیر کی گلی اور دکسم‘سنتھن ٹاپ جیسے بالائی مقامات پر ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی۔سری نگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۶فروری کی شام تک جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔۷فروری کو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ۸فروری کو موسم عموماً خشک رہنے کا امکان ہے۔۹اور۱۰فروری کو کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری ہوسکتی ہے۔
حکام نے پہاڑی اور برفانی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاط برتنے اور برفانی تودوں سے محفوظ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ساتھ ہی مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی سفر سے پہلے شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی صورتحال لازمی طور پر چیک کریں کیونکہ کسی بھی وقت برفباری یا بارش سفر میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔
اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے اور وادی میں۱۵فرری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۴سے۶فروری کی شام موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران۶فروری کی شام کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ۷؍اور۸فروری کی شام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں۹؍ اور۱۰ فروری کو کئی مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۱فروری کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں۱۲سے۱۵فروری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے متعلقہ ٹریفک یونٹوں کی طرف رجور کریں اور انتظامیہ کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔
پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے رہنے کے خطرات رہتے ہیں۔
دریں اثنا وادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت۱سے۴ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت۰سے۲ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ صوبہ جموں میں بھدرواہ سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسپیکر پر جانبداری کا الزام بی جے پی اراکین کا واک آؤٹ 

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی  بھاجپا کا مدعا ہے:سنیل شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
خصوصی درجہ کی قرار داد:بی جے پی نے فرضی اسمبلی منعقد کی

ریاستی درجے کی بحالی  بھاجپا کا مدعا ہے:سنیل شرما

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.