جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ملک اسٹارٹ اپس میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے‘

ہمارے نوجوان عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں ہندستان کے عروج کا باعث بن رہے ہیں:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ملک اسٹارٹ اپس میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے‘

**EDS: THIRD PARTY IMAGE** In this image received on Jan. 16, 2026, Prime Minister Narendra Modi addresses a gathering during an event to mark National Startup Day, in New Delhi. (PMO via PTI Photo)(PTI01_16_2026_000198B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

’مرکزی حکومت کی شروع کی گئی ریفارم ایکسپریس نے اسٹارٹ اَپس کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا ہے‘

نئی دہلی: وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے موقع پر ہندستان کی اسٹارٹ اپ برادری کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اسٹارٹ اپ انڈیا اقدام کے آغاز کو دس برس مکمل ہو گئے ہیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ دن ہندستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کی’جرأت، اختراعی جذبے اور کاروباری جوش‘کو منانے کا موقع ہے ، جن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں ہندستان کے عروج کا باعث بن رہے ہیں۔
وزیرِاعظم نےکہا’’اپنے پختہ عزم اور لگن کے ساتھ ہمارے نوجوان دوست اسٹارٹ اپس کی دنیا میں مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ان کا جوش اور جذبہ ایک ترقی یافتہ ہندستان کے خواب کو شرمندئہ تعبیر کرنے کی سب سے بڑی قوت بنے گا۔‘‘
مودی نے ثابت قدمی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ایک سنسکرت شلوک کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ مسلسل محنت سے مشکل ترین کام بھی انجام دیا جا سکتا ہے ۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندستان دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹمز میں سے ایک بن کر ابھرا ہے ، جہاں دسمبر۲۰۲۵تک دو لاکھ سے زائد اسٹارٹ اپس قائم ہو چکے ہیں۔
اس دوران اسٹارٹ اپ انڈیا کے فلیگ شپ پروگرام کی تکمیل کے دس برس کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ۲۰۱۴میں محض چار اسٹارٹ اپس سے شروع ہونے والا یہ ماحولیاتی نظام آج بڑھ کر۱۲۵سے زائد فعال یونیکورن کمپنیوں تک پہنچ چکا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دن اُن لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے حوصلے ، اختراعی سوچ اور کاروباری جذبے کا جشن منانے کا موقع ہے ، جنہوں نے عالمی اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام میں ہندستان کے عروج کو توانائی بخشی ہے ۔
اسٹارٹ اَپس کے انقلابی کردار پر زور دیتے ہوئےمودی نے کہا’’اسٹارٹ اَپس تبدیلی کے محرک ہیں جو ہماری معیشت اور معاشرے کے مستقبل کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ یہ ہمارے سیارے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں غیر معمولی کام کر رہے ہیں اور ساتھ ہی لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ مجھے اُن تمام افراد پر فخر ہے جنہوں نے بڑے خواب دیکھنے کی ہمت کی، روایتی حدود کو چیلنج کیا، خطرات کاسامنا کیا اور اپنے اسٹارٹ اَپس کے ذریعے بامعنی اور انقلابی اثرات مرتب کیے ‘‘۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ہندستانی حکومت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے تئیں مسلسل کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندستان کی جانب سے شروع کی گئی ریفارم ایکسپریس نے اسٹارٹ اَپس کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا ہے ، جس کے نتیجے میں وہ اب خلاءاور دفاع جیسے اُن شعبوں میں بھی قدم رکھ پا رہے ہیں جنہیں کبھی ناقابلِ تصور خیال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ اسٹارٹ اَپس آتم نربھر کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ خطرات مول لینے اور مسائل کا حل تلاش کرنے والے نوجوانوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
مودی نے سرپرست، انکیوبیٹرز، سرمایہ کار، تعلیمی ادارے اور دیگر شراکت دار سمیت اسٹارٹ اَپس کے وسیع تر ماحولیاتی نظام کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی رہنمائی اور بصیرت نوجوان اختراع کاروں کی حوصلہ افزائی میں نہایت معاون ثابت ہوگی ہے اور ہندستان کی ترقی کی داستان میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیرِ اعظم نے اختراع، استقامت اور قومی ترقی کے محرک کے طور پر ہندستان کے اسٹارٹ اَپس پر اپنے بھرپور اعتماد کابھی اعادہ کیا۔
ایک سنسکرت شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے  مودی نے ہندستانی نوجوان کاروباریوں کے عزم و استقلال اور لگن کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی انتھک کوششیں اسٹارٹ اَپ کی دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ان کی توانائی اور جذبہ ہی وکست بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی سب سے بڑی طاقت ثابت ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی کی ۸۹ویں جموں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت

Next Post

بی بی ایل: اسٹیو اسمتھ کی طوفانی سنچری، بابر اعظم اور اسمتھ کی جوڑی نے میلہ لوٹ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

بی بی ایل: اسٹیو اسمتھ کی طوفانی سنچری، بابر اعظم اور اسمتھ کی جوڑی نے میلہ لوٹ لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.