جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیاحت کے فروغ کیلئے ٹریول برادری کے ساتھ مضبوط شراکت داری پر زور

’ ٹریول ایجنسیوں نے پہلگام حملے کے بعد سیاحوں کی آمد اور ان میں اعتماد بحال کرنے میں مدد دی ‘ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ کا سیاحت کے فروغ کیلئے ٹریول برادری کے ساتھ مضبوط شراکت داری پر زور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

ممبئی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ممبئی میں سیاحت اور ٹریڈ سیکٹر سے وابستہ ممتاز اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کو ایک محفوظ، متحرک اور ہر موسم کی سیاحتی منزل کے طور پر فروغ دینے میں حکومت کے شراکت دار بنیں۔
مہاراشٹر اور گجرات سے تعلق رکھنے والے ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس رابطہ مہم کا مقصد کسی سیاحتی مقام کی فروخت نہیں بلکہ اعتماد اور شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’آج میں جموں کشمیر کی سیاحت کی تشہیر کے لیے نہیں آیا ہوں۔ نہ ہی میں یہاں آپ کے درمیان جموں و کشمیر کو بطور سیاحتی مقام فروخت کرنے آیا ہوں۔ آج میں یہاں جموں و کشمیر کی خوبصورتی پر بات کرنے بھی نہیں آیا ہوں۔ کشمیر کی خوبصورتی جتنی مجھے معلوم ہے، اتنی ہی آپ کو بھی معلوم ہے‘‘۔
عمرعبداللہ نے جموں و کشمیر اور مہاراشٹر و گجرات کی ٹریول برادری کے درمیان دیرینہ تعلقات پر بھی زور دیا۔
اسی خطاب میں وزیر اعلیٰ نے مہاراشٹر کے اس اہم کردار کو اجاگر کیا جو اس نے برسوں سے جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے کو سہارا دینے اور مضبوط بنانے میں ادا کیا ہے۔ انہوں نے بالخصوص گزشتہ سال پہلگام حملے کے بعد مہاراشٹر کی ٹریول ایجنسیوں کی جانب سے دکھائی گئی یکجہتی اور مسلسل حمایت کو سراہا اور کہا کہ ان کے اعتماد نے سیاحوں کی آمد کی بحالی اور اس منزل پر دوبارہ اعتماد قائم کرنے میں مدد دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’مہاراشٹر ہمیشہ جموں کشمیر کی سیاحت کے لیے مضبوط ترین سورس مارکیٹس میں سے ایک رہا ہے۔ مشکل اوقات میں ٹریول برادری کی جانب سے دکھایا گیا تعاون ایک گہری اور پائیدار شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔
ممبئی میں مہاراشٹر اور گجرات کی ٹریول برادری کے ساتھ رابطہ مہم کے تحت منعقدہ اس تقریب میں جموں و کشمیر کی سیاحت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے معروف ٹریول ایجنٹس اور ایسوسی ایشنز کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے خطے میں دستیاب سیاحتی امکانات، جن میں تفریحی، مہم جوئی، زیارت اور ویلنَس سیاحت شامل ہے، کو اجاگر کیا اور سیاحوں کی سلامتی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سیاح دوست ماحول کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس رابطہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی؛ رکنِ پارلیمنٹ گرندر سنگھ شامی؛ رکنِ اسمبلی گلمرگ پیرزادہ فاروق احمد شاہ؛ ڈائریکٹر ٹورزم جموں وکاس گپتا؛ اور مہاراشٹر و گجرات کی بڑی ٹریول تنظیموں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ ملاقات مکالمے، تعاون اور اس عزم کی تجدید کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی کہ جموں و کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک پسندیدہ منزل کے طور پر پیش کیا جائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’حقِ خود ارادیت کو علیحدگی پسندی کے فروغ کیلئے  استعمال نہیں کیا جا سکتا‘

Next Post

وادی کے بالائی علاقوں ‘سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وادی کے بالائی علاقوں ‘سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری

وادی کے بالائی علاقوں ‘سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.