اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

نئے سال کی آمد کا جشن؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-02
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعلیٰ کی صفائی

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

نہیں صاحب ان کی کوئی خطا نہیں ہے…… بالکل بھی نہیں ہے۔یہ نادان بھی نہیں ہیں ‘ انہیں خبر ہے کہ یہ کیا کررہے ہیں اور کیا نہیں ……اور سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ انہیں خبر ہے کہ یہ ایسا کیوں کررہے ہیں …… کیوں یہ نئے سال کے استقبال میں آسمان سر پر اٹھا رہے ہیں ،جشن منا رہے ہیں ،خوش ہو رہے ہیں ، پارٹی کررہے ہیں ،ناچ رہے ہیں ،گا رہے ہیں ……اور کچھ اس انداز میں ،اس جوش و جذبے کے ساتھ کہ …… کہ جیسے ان کے ہاتھ الہ دین کا کوئی چراغ لگ گیا ہے جو ان کے سارے کے سارے مسائل حل کر دے گا ……یہ جانتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہیں،انہیں جن مشکلا ت، جن مسائل کا سامنا ہے، جن سے یہ نبرد آزما ہیں وہ سارے مسائل اور مشکلات وہیں کے وہیں ہیں……اٹل ہیں ، اپنی جگہ پر قائم و دائم ہیں ……ہل نہیں رہے ہیں ، ضدی ہیں ……اس کے باوجود بھی لوگ ……عام لوگ دیوانہ وار کی طرح نئے سال کی آمد کی خوشیاں منا رہے ہیں اور……اور اس لئے منا رہے ہیں کہ اللہ میاں کی قسم یہ جو دنیا ہے ،جس میںہم جی رہے ہیں اس دنیا میں جینا اتنا مشکل ہو گیا ہے……اتنا سخت ہو گیا ہے کہ ……کہ لوگ ہنسنا بھول گئے ہیں……مسکرانا بھول گئے ہیں،وہ بھیڑ میں بھی تنہا ہو تے ہیں ،اپنے گھروں میں بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ ہو نے کے باوجو دبھی وہ اکیلے ہو تے ہیں ……مسائل و مشکلات میں اس قدر گھرے ہو ئے ہوتے ہیں کہ ان سے باہر نکل ہی نہیں پا رہے ہیں……ایک مسئلہ ابھی حل نہیں ہو ا ہو تا ہے کہ دوسرا سر ابھارتا ہے……ایک مشکل ابھی ختم نہیں ہو تی ہے کہ دوسری دستک دیتی ہے ……اور گھس جاتی ہے، ہماری زندگیوں میں گھس جاتی ہے اور ہمارے سکون کو تہہ و بالا کردیتی ہے ۔ہنسی خوشی کا کوئی بہانہ بھی مسیر نہیں ہو پاتا ہے……لوگ اس کیلئے ترستے رہتے ہیں……اور ایسے میں نئے سال کی آمد اگر انہیں کچھ دیر، کچھ لمحوں کیلئے اپنے ان مشکلات اور مسائل کو سائڈ میں رکھ کر……ایک طرف کرکے ،خود کو بھلانے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے تو……تو ایسا ہی سہی ۔ منانے دیجئے انہیں جشن کہ جب جشن منانے کے بعد یہ تھک کر سو جاتے ہیں اور اگلی صبح…… نئے سال کی پہلی صبح یہ جاگ جاتے ہیں تو…… تو انہیں گڈ مارننگ کہنے کیلئے نئے سال کی خوشیاں نہیں بلکہ ان کے دیرینہ ساتھی…… دیریہ مسائل و مشکلات ہی سامنے آتے ہیں……اور بڑی بے شرمی سے اسے واپس اس کی اصلی دنیا میں لاتے ہیں،زمین پر ٹپک دیتے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سال 2025 میں جموں و کشمیر شدید موسمی آفات سے دہل گیا، 199 افراد لقمہ اجل، ہزاروں گھر تباہ

Next Post

پیر پنچال میں شدید برفباری کے بیچ فوج کی تلاشی مہم تیز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
Next Post
پیر پنچال میں شدید برفباری کے بیچ فوج کی تلاشی مہم تیز

پیر پنچال میں شدید برفباری کے بیچ فوج کی تلاشی مہم تیز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.