ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شکیب الحسن کی آل راونڈ کارکردگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-23
in کھیل
A A
شکیب، نجم الحسن سے بند کیمرے میں ملاقات کے بعد جنوبی افریقہ جانے کو تیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

 

دبئی، 22 دسمبر (یو این آئی ) اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی شاندار بالنگ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ایم آئی ایمریٹس نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے۔
ٹیم کے مستقل کپتان کی عدم موجودگی میں سیم کرن کی قیادت میں اترنے والی ڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں صرف 124 رنز بنا سکی۔
شکیب الحسن نے محض 14 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں اور رنز کی رفتار کو بریک لگا دیا۔ ڈین لارنس 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ڈیتھ اوورز میں ظہور خان نے 17 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے وائپرز کو بڑے اسکور سے روک دیا۔
125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس کا آغاز اچھا نہ تھا اور پاور پلے میں جونی بیرسٹو اور محمد وسیم کی وکٹیں گرنے سے ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی۔
ایک موقع پر میچ پھنستا ہوا دکھائی دے رہا تھا لیکن کپتان کیرون پولارڈ نے 15 گیندوں پر 26 رنز (بشمول دو چھکے) بنا کر میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔پولارڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 17 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر وننگ باؤنڈری لگائی۔ ایم آئی ایمریٹس نے ہدف 17.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔میچ کے بہترین کھلاڑی شکیب الحسن نے کہا”یہ پچ اسپنرز کے لیے سازگار تھی اور میرا فوکس صحیح جگہ پر گیند بازی کرنے پر تھا۔ بیٹنگ مشکل تھی، اس لیے میں نے اینکر کا کردار ادا کیا تاکہ ٹیم ہدف تک پہنچ سکے۔ڈیزرٹ وائپرز کے قائم مقام کپتان سیم کرن نے شکست کے باوجود اپنے باؤلرز کی ہمت کی تعریف کی اور کہا کہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد انہوں نے ٹیم میں تبدیلیاں کیں تاکہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ کو سنبھالا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا

Next Post

مچل اسٹارک کا آئی سی سی سے ٹیکنالوجی کا کنٹرول سنبھالنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
آسٹر یلیائی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے ٹی 20 کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

مچل اسٹارک کا آئی سی سی سے ٹیکنالوجی کا کنٹرول سنبھالنے کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.