جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنڈے ہو یا منڈے، آپ بغیر ڈر کے کھاسکتے ہیں انڈے

’انڈے استعمال کیلئے محفوظ‘کینسر کے خطرے کے دعوے بے بنیاد‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سنڈے ہو یا منڈے، آپ بغیر ڈر کے کھاسکتے ہیں انڈے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں انڈوں کو کینسر کے خطرے سے جوڑا جا رہا تھا۔ ادارے نے ان دعوؤں کو گمراہ کن، سائنسی بنیادوں سے عاری اور عوام میں غیر ضروری خوف پیدا کرنے والا قرار دیا ہے۔
ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میں فوڈ سیفٹی ریگولیٹر نے واضح کیا کہ ملک میں دستیاب انڈے انسانی استعمال کیلئے محفوظ ہیں اور ان میں سرطان پیدا کرنے والے مادّوں کی موجودگی سے متعلق رپورٹس کا کوئی سائنسی جواز نہیں ہے۔
یہ وضاحت ان میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت میں فروخت ہونے والے انڈوں میں نائٹروفیوران میٹابولائٹس (اے او زیڈ) پائے گئے ہیں، جنہیں کینسر سے جوڑا جا رہا تھا۔
ایف ایس ایس اے آئی حکام نے کہا کہ نائٹروفیورانز کا استعمال پولٹری اور انڈوں کی پیداوار کے تمام مراحل میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز (کنٹیمننٹس، ٹاکسنز اینڈ ریزیڈیوز) ریگولیشنز۲۰۱۱ کے تحت مکمل طور پر ممنوع ہے۔
ادارے نے وضاحت کی کہ نائٹروفیوران میٹابولائٹس کیلئے۰ء۱ مائیکروگرام فی کلوگرام کی ایکسٹرانئیس میکسیمم ریزیڈیو لمٹ (ای ایم آر ایل) صرف ریگولیٹری نفاذ کے مقصد کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ یہ حد جدید لیبارٹری ٹیکنالوجی کے ذریعے قابلِ شناخت کم از کم سطح کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اس مادّے کے استعمال کی اجازت ہے۔
ایف ایس ایس اے آئی کے ایک اہلکار نے کہا’’ای ایم آر ایل سے کم سطح پر معمولی ذرات کی موجودگی نہ تو فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزی ہے اور نہ ہی اس سے کسی صحت کے خطرے کا اشارہ ملتا ہے‘‘۔
ادارے نے کہا کہ بھارت کا ریگولیٹری فریم ورک عالمی معیارات کے مطابق ہے۔ یورپی یونین اور امریکہ بھی خوراک پیدا کرنے والے جانوروں میں نائٹروفیورانز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہیں اور صرف نفاذ کے لیے رہنما حدود استعمال کرتے ہیں۔
ایف ایس ایس اے آئی نے واضح کیا کہ مختلف ممالک میں عددی حدود میں فرق صارفین کی حفاظت کے معیار میں فرق نہیں بلکہ تجزیاتی اور ریگولیٹری طریقۂ کار کے اختلافات کی عکاسی کرتا ہے۔
عوامی صحت کے حوالے سے ایف ایس ایس اے آئی نے سائنسی شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نائٹروفیوران میٹابولائٹس کی معمولی غذائی مقدار اور کینسر یا دیگر مضر صحت اثرات کے درمیان کوئی ثابت شدہ تعلق موجود نہیں۔
ادارے نے دوٹوک انداز میں کہا’’کسی بھی قومی یا بین الاقوامی صحت ادارے نے عام انڈوں کے استعمال کو کینسر کے بڑھتے خطرے سے منسلک نہیں کیا ہے‘‘۔
کسی مخصوص انڈوں کے برانڈ سے متعلق ٹیسٹنگ رپورٹس پر وضاحت کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ ایسی دریافتیں عموماً محدود اور مخصوص بیچ تک ہوتی ہیں، جو اکثر غیر ارادی آلودگی یا فیڈ سے متعلق عوامل کی وجہ سے سامنے آتی ہیں، اور پورے ملک کی انڈوں کی سپلائی چین کی نمائندگی نہیں کرتیں۔
بیان میں کہا گیا’’چند الگ تھلگ لیبارٹری نتائج کی بنیاد پر انڈوں کو غیر محفوظ قرار دینا سائنسی طور پر غلط ہے‘‘۔
ایف ایس ایس اے آئی نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ مستند سائنسی شواہد اور سرکاری ہدایات پر ہی بھروسہ کریں، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ فوڈ سیفٹی ضوابط کے مطابق تیار اور استعمال کیے جانے والے انڈے ایک محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور متوازن خوراک کا اہم جزو ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان آج سے شروع

Next Post

بارہمولہ میں پتھر کی کھدائی کی غیر قانونی سرگرمیاں‘ایف آئی آر درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
بارہمولہ میں پتھر کی کھدائی کی غیر  قانونی سرگرمیاں‘ایف آئی آر درج

بارہمولہ میں پتھر کی کھدائی کی غیر قانونی سرگرمیاں‘ایف آئی آر درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.