اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تین برسوں میں سی اے پی ایف میں۴۳۸ خودکشیاں

برادر کشی کے۷واقعات‘۱۱ برسوں میں۲۳ ہزار مستعفی:مرکز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
تین برسوں میں سی اے پی ایف میں۴۳۸ خودکشیاں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

حکومت نے منگل کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)‘ آسام رائفلز اور نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے اہلکاروں میں۴۳۸ خودکشی کے واقعات اور سات فریٹر سائیڈ (ساتھی اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت) کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ نتیانند رائے نے بتایا کہ خودکشی کے واقعات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
ان کے مطابق ۲۰۲۳ میں۱۵۷خودکشیاں رپورٹ ہوئیں، جو ۲۰۲۵ میں کم ہو کر ۱۳۳ رہ گئیں۔ فریٹر سائیڈ کے واقعات میں ۲۰۲۳ میں دو۲۰۲۴ میں ایک جبکہ ۲۰۲۵ میں چار واقعات درج کئے گئے۔
فورس وار اعداد و شمار کے مطابق تین برسوں کے دوران سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) میں سب سے زیادہ ۱۵۹ خودکشیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) میں۱۲۰؍ اور سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں ۶۰ خودکشیوں کے واقعات سامنے آئے۔
استعفوں سے متعلق معلومات دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ۲۰۱۴سے۲۰۲۵ کے درمیان  سی اے پی ایف اور آسام رائفلز کے مجموعی طور پر۲۳ہزار۳۶۰؍ اہلکاروں نے ملازمت سے استعفیٰ دیا۔
ان میں سب سے زیادہ استعفے بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) میں سامنے آئے، جہاں۷ہزار۴۹۳؍اہلکاروں نے سروس چھوڑ دی۔ اس کے بعد سی آر پی ایف میں۷ہزار۴۵۶؍ اور سی آئی ایس ایف میں۴ہزار۱۳۷؍ اہلکاروں کے استعفے درج کئے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۲۵میں اب تک ۳۰۷۷؍اہلکاروں نے استعفیٰ دیا ہے، جن میں بی ایس ایف میں سب سے زیادہ ۱۱۵۷؍ استعفے شامل ہیں۔
سروس کنڈیشنز سے متعلق سوالات کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ سی اے پی ایف اہلکار عموماً آٹھ گھنٹے کی شفٹ میں کام کرتے ہیں، تاہم ڈیوٹی کے اوقات آپریشنل ضروریات کے مطابق بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بٹالین ڈھانچے میں آرام، چھٹی اور تربیت کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے فیلڈ میں تعینات سی اے پی ایف اہلکاروں کیلئے سالانہ ۷۵ دن کی چھٹی کا انتظام کیا ہے، جس میں ۶۰ دن کی ارنڈ لیو اور ۱۵دن کی کیڑول لیو شامل ہیں، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اہلکار زیادہ سے زیادہ اپنی مجاز چھٹیوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ اہلکاروں کی ذہنی صحت کے تحفظ کیلئے سی اے پی ایف، کمپوزٹ اور یونٹ ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں خصوصی نفسیاتی خدمات بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فورسز کی جانب سے باقاعدگی سے آگاہی پروگرام، اسٹریس مینجمنٹ ورکشاپس، یوگا اور مراقبہ سیشنز منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ اہلکاروں کی ذہنی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کا چودھری مسعود کو تیسری برسی پر خراجِ عقیدت

Next Post

بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان

بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.