بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر اور ادھمپور میںمنشیات فروشوں سے منسلک جائیدادیں ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

جموں کشمیر کے ضلع سرینگر میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ایک مبینہ منشیات فروش سے منسلک تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے دو رہائشی مکانات کو منگل کے روز حکام نے ضبط کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، پارمپورہ پولیس حدود میں واقع قمر واری پولیس پوسٹ نے ملزم سہیل احمد میر سے منسلک ایک دو منزلہ اور ایک یک منزلہ رہائشی مکان کو منجمد (فریز) کرنے کے نوٹس جاری کئے۔ ملزم کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی گئی جائیدادوں کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ دونوں جائیدادیں گزشتہ تین سے چار برسوں کے دوران ملزم کے والد اور دادا کے نام پر تعمیر کی گئی تھیں۔ تاہم، ریونیو ریکارڈز، جائیداد کے دستاویزی اخراجات، فیلڈ ویریفکیشن رپورٹس، مالیت کے تخمینوں اور متعلقہ افراد کے بیانات کے جائزے سے یہ انکشاف ہوا کہ اگرچہ ایک دو منزلہ مکان ملزم کے والد کے نام پر اور ایک یک منزلہ مکان ملزم کے دادا کی زمین پر تعمیر کیا گیا، لیکن ان کی خریداری اور تعمیر میں براہِ راست ملزم اور اس کے خاندان کا کردار تھا۔
ترجمان کے مطابق’’یہ دونوں جائیدادیں گزشتہ تین سے چار برسوں کے دوران حاصل اور تعمیر کی گئیں، جو وہی مدت ہے جس میں ملزم منشیات اور نفسیاتی اثرات رکھنے والے ممنوعہ مادّوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا‘‘۔
تحقیقات میں یہ بھی ثابت ہوا کہ خاندان کی معلوم اور قانونی آمدنی ان قیمتی جائیدادوں کی خریداری اور تعمیر کو کسی طور بھی جواز فراہم نہیں کرتی۔
پولیس ترجمان نے مزید کہا’’فنڈز کے ذرائع غیر واضح، آمدنی سے غیر متناسب اور بظاہر منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدن سے جڑے ہوئے پائے گئے ہیں۔‘‘
اس دروان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کی تقریباً۳۵لاکھ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ ۶۸ ایف کے تحت ضبط کرلیا۔
منشیات فروش کی شناخت مکھن دین ولد حکم دین ساکن سمرولہ نرسو اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن چننی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۱۸۸میں انجام دی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ جائیداد میں ایک رہائشی مکان شامل ہے جو نرسو اودھم پور میں واقع خسرہ نمبر۳۱۵/۴۸۵/۷۴۶کے تحت۵مرلہ اراضی پر تعمیر ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تفصیلی مالی جانچ اور بیک ورڈ لنک تجزیے سے یہ انکشاف ہوا کہ ملزم نے مذکورہ غیر منقولہ جائیداد منشیات کی آمدنی کے ذریعے حاصل کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان نتائج کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی نے مزید قانونی کارروائی کیلئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم صادر کیا۔
واضح رہے کہ اودھم پور پولیس نے سال رواں کے دوران اب تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجموعی طور پر۶۵ء۱۷کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کی ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں چلہ کلاں کی آمدپر برف باری کا امکان

Next Post

ادھمپور تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک ’دہشت گردگھنے جنگل کی طرف فرار‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

2026-10-28
کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز
اہم ترین

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

2026-10-28
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’کابینہ سے باہر رہ جانے والے ارکان کے آنسو پونچھوں گا‘

2026-10-28
سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

2026-10-28
اہم ترین

کشمیریوں سے۱۷لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے کا معاملہ

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘
اہم ترین

کانگریس کا عمر عبداللہ حکومت  میں شامل ہونے سے انکار

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

2026-10-28
Next Post
ادھمپور تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک ’دہشت گردگھنے جنگل کی طرف فرار‘

ادھمپور تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک ’دہشت گردگھنے جنگل کی طرف فرار‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.