اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں چلہ کلاں کی آمدپر برف باری کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر:جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق۲۱دسمبر سے شروع ہونے والا۴۰روزہ چلہ کلاں اپنی آمد کا اعلان وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں سے کر سکتا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۶؍اور۱۷دسمبر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد میں۱۸؍اور۱۹دسمبر کو مطلع جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ شمالی اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ۲۰دسمبر کی شام سے۲۱دسمبر کی دو پہر تک وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ۲۲سے۲۸دسمبر تک وادی میں موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہ۲۹سے۳۱دسمبر تک شمالی اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اس دوران وادی کے کئی علاقوں اور جموں صوبے کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی دھند چھائی رہ سکتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ۲۰دسمبر کی شام سے۲۱دسمبر کی دوپہر تک ہلکی برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوسکتی ہے جس کے پیش نظر ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی جس سے سردیوں کا زور بڑھ گیا ہے ۔کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالتریب منفی۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۰ء۴‘ منفی۸ء۳؍ اور منفی۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دارس میں شبانہ درجہ حرارت منفی۲ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شرما جی کی بھی جانچ ہو

Next Post

سرینگر اور ادھمپور میںمنشیات فروشوں سے منسلک جائیدادیں ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post

سرینگر اور ادھمپور میںمنشیات فروشوں سے منسلک جائیدادیں ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.