وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے ریکارڈ ہونے کے نتیجے میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے ۔
وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ سرد ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع شوپیاں میں شبانہ درجہ حررارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۲۸نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور۰ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۷ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور سری نگر ہوائی اڈے پر شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں۲۵دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے










