جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نوگام پولیس تھانے کے حادثاتی دھماکے شہداء کے لواحقین میں تقرری نامے تقسیم

سنہا کی پولیس افسران کو دہشت گردی کی مالی معاونت کی سپلائی لائن کو منقطع کرنے کی ہدایت ندائے مشرق خبر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نوگام پولیس تھانے کے حادثاتی دھماکے شہداء کے لواحقین میں تقرری نامے تقسیم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر میں نَوگام کے حادثاتی دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ہمدردانہ بنیادوں پر تقرری نامے حوالے کیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے تاکہ وہ احترام اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پورا ملک جموں و کشمیر پولیس پر فخر کرتا ہے، جس نے گزشتہ ماہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب اور تباہ کرکے دہشت گردی کو اس کے راستے میں روک دیا۔
سنہا نے جے اینڈ کے پولیس کی باریک بینی سے کی گئی تحقیقات اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا سراغ لگانے، انہیں روکنے اور ناکام بنانے کی کثیر جہتی کوششوں کی تعریف کی۔
ایل جی نے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ دہشت گردی کی مالی معاونت کی سپلائی لائن کو منقطع کریں اور بعض علیحدگی پسند عناصر کی جانب سے کی جانے والی انتہاپسندی کی کوششوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کریں۔
اس سے پہلے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں بہادر سپاہی، ہندوستان کے عظیم ترین کمانڈر اور فوجی حکمت عملی کے ماہر جنرل زوراور سنگھ کو اُن کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سنہا نے کہا،’’جنرل زوراور سنگھ کا نظریہ نسلوںکے لئے مشعلِ راہ رہا ہے جس نے لوگوں کو مشترکہ ویژن ،جذبہ ، حوصلہ ، مقصد ، بلند نظری اور عظیم اَقدار کیلئے عزم کی طرف رہنمائی کی۔
منوج سِنہا نے جموں میں ایک یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لداخ،  بلتستان، گلگت اور سکردو میں جنرل زورآور سنگھ کی عظیم فوجی مہمات پر بات کی اور ڈوگرہ سلطنت کی توسیع میں ان کے اہم رول کو اُجاگر کیا۔
ایل جی نے نوجوانوں اور معاشرے کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ بہتر مستقبل کی تشکیل اورپسماندہ طبقات کو بااِختیار بنانے کیلئے جنرل زورآور سنگھ کے اَخلاقی وضاحت اوریقین کے پیغام کو اَپنائیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’آئیے ہم اَپنے آپ کو زِندگی بدلنے، نوجوانوں کی رہنمائی و اُن کی مدد کرنے اور ایک  منصفانہ و پُرامن معاشرہ تعمیر کے لئے وقف کریں۔‘‘
سنہا نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میںمرکزی حکومت جنرل زورآور سنگھ کی خدمات کو شایانِ شان خراج پیش کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا،’’مرکزی حکومت نے اُن کی میراث کو عزت دینے کے لئے جنرل زور آور سنگھ جی کے نام پر ایک جدید ملکی ہلکی ٹینک کانام رکھا ہے‘‘ ۔
ایل جی نے کہا ،’’جموں یونیورسٹی میں جنرل زوراور سنگھ چیئر بھی قائم کی گئی ہے۔ نئی نسل کو اُن کی بے مثال فوجی مہمات اور سماجی تنظیم کے نظریہ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دینے کے لئے بھی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘
تقریب میں رُکن قانون ساز اسمبلی باہو وکرم رندھاوا، چیئرمین جنرل زور آور سنگھ میموریل ایجوکیشن اینڈ چیئر ٹیبل ٹرسٹ دیویندر سنگھ کلوریا، ٹرسٹیز ریاکلوریا اور دکشا کلوریا،صدر جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ لیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما (ریٹائرڈ)،پرنسپل سیکرٹری کلچر برج موہن شرما، سرکردہ شہری اور مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔
اِس موقعہ پر میجر جنرل گوردھن سنگھ جموال (ریٹائرڈ)،صدر گاندھی گلوبل فیملی جے اینڈ کے پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما،صدر ڈوگرہ صدر سبھا کرنل کرن سنگھ (ریٹائرڈ)، سابق فوجی اہلکار اور فوج، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب مسلح درانداز گرفتار

Next Post

سردیوں کا زور تیز‘سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سردیوں کا زور تیز‘سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سردیوں کا زور تیز‘سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.