جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

ایک آخری قدم کا انتظار: ٹرین سرینگر سے براہ راست جموں تک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-07
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہماری اپنی غلطیاں تباہی کو دعوت دے رہی ہیں

۲۰۱۴ سے کوئی سبق کیوں نہیں سیکھا گیا؟

کشمیر کو ریل کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے کا خواب صرف ایک انجینئرنگ منصوبہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک ایسا تاریخی اور تہذیبی سنگ میل تھا جس نے برسوں کی امید، بے شمار رکاوٹوں اور مشکل ترین جغرافیائی حالات کا سفر طے کیا۔ ادھمپور۔سرینگر۔بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل ) کا حالیہ افتتاح اس خواب کی تعبیر ہے، جسے پورے ملک میں ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ریلوے وزیر اشونی ویشنو کی طرف سے راجیہ سبھا میں دی گئی تفصیلات نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ منصوبہ صرف ایک انفراسٹرکچر کی کہانی نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور تزویراتی لحاظ سے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
کشمیر کی وادی کو ملک کے دوسرے حصوں سے جوڑنا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہا ہے۔ سرینگر اور جموں کے درمیان شاہراہ اکثر برف باری، زمینی کھسکاؤ، لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم کی وجہ سے بند ہو جاتی ہے، جس سے نہ صرف مقامی آبادی متاثر ہوتی ہے بلکہ سیاحت، تجارت اور دفاعی رسد کا پورا نظام دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایسے میں ریل رابطہ ایک ایسا خواب تھا جس کا پورا ہونا وادی کے لیے جغرافیائی مشکلوں سے نکل کر اعتماد، استحکام اور ترقی کے راستے پر چلنے کا اعلان تھا۔
یہ بات خوش آئند ہے کہ دنیا کا سب سے اونچا ریل پل‘چناب پل،جو ۳۵۹ میٹر کی بلندی پر کھڑا ہے، انجی کھڈ پر ہندوستان کا پہلا کیبل اسٹے پل‘۲۱۵ کلومیٹر سے زائد اپروچ سڑکیں،۳۲۰ چھوٹے پل اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرنے والا یہ عظیم منصوبہ آخرکار پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس کے ذریعے کشمیر کی وادی دہلی، لکھنؤ، ممبئی اور کولکاتا سمیت پورے ہندوستان سے ریل کے ذریعے جڑ چکی ہے۔ یہ وہ رشتہ ہے جو نہ صرف سفر کو آسان بنائے گا بلکہ وادی کی معیشت، سیاحت، زراعت اور مجموعی ترقی پر دیرپا اثرات چھوڑے گا۔
اس منصوبے کی وجہ سے کشمیر میں سیب کے کاشتکاروں کو ایک نئی قوت ملی ہے۔ اب وہ اپنی فصل بروقت ملک کے دوسرے حصوں تک پہنچا سکتے ہیں، جس سے پیداوار کو بہتر قیمت ملنے کی امید ہے۔ سیمنٹ، اسٹیل اور دیگر ضروری اشیا کی رسائی بھی پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ سہل ہو گئی ہے۔ اسی طرح وادی میں آنے والے سیاحوں کے لیے آواز و رفت کا یہ نیا ذریعہ ایک خوشگوار تجربہ فراہم کرے گا اور ہزاروں مقامی لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بھی بنے گا۔
تاہم اس کامیابی کی چمک کے ساتھ ایک تشنگی بھی باقی ہے‘اور وہ ہے سرینگر سے براہِ راست جموں تک ریل کی آمدورفت کا آغاز۔ اس وقت اگرچہ وادی کے اندر بارہمولہ سے سرینگر، قاضی گنڈ اور بانہال تک ٹرینیں چل رہی ہیں، اور دوسری طرف ملک کی مختلف ٹرینیں براہ راست کٹرہ تک پہنچ رہی ہیں، مگر دونوں سیکشنوں کو ملانے والا وہ آخری قدم تاحال باقی ہے جس کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
حالیہ پیش رفت کے مطابق مسافروں کو سرینگر سے جموں جانے کے لیے براہ راست ٹرین دستیاب نہیں۔ انہیں کٹرہ میں اترنا پڑتا ہے، جہاں سے آگے کا سفر یا تو بس کے ذریعے یا کسی دوسری مقامی سواری سے کرنا پڑتا ہے۔ یہ صورتحال یقیناً عارضی ہے، مگر عام مسافروں کے لیے ایک بڑا عملی مسئلہ بھی ہے۔ ٹرین کا سفر وہ مسافر پسند کرتے ہیں جو آرام، کم خرچ اور موسم کی سختیوں سے محفوظ رہنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اسی لیے وادی کے لوگ اور سیاح یکساں طور پر براہ راست ریل رابطے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ درست ہے کہ اس آخری سیکشن کی آزمائشی رننگ اور ٹیکنیکل کلیئرنسیں وقت لیتی ہیں، خاص طور پر ایسے جغرافیائی حالات میں جہاں سرنگیں، پل اور پیچیدہ ڈھانچے شامل ہوں۔ مگر چونکہ مرکزی حکومت اور ریلوے اس منصوبے کو اپنا ترجیحی ایجنڈا قرار دے چکے ہیں، اس لیے امید کی جا رہی ہے کہ براہ راست سرینگر۔جموں ٹرین جلد ہی شروع کر دی جائے گی۔ یہ نہ صرف اس عظیم منصوبے کا حقیقی تکمیل ہوگا بلکہ اس کا بنیادی مقصد‘جموں و کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے محفوظ، تیز، آرام دہ اور ہر موسم میں قابلِ اعتماد ریل رابطہ پوری طرح حاصل ہو جائے گا۔
جموں تک ٹرین چلنے کے بعد وادی کے لاکھوں عوام کو وہ سہولت میسر آئے گی جس کا وعدہ برسوں سے کیا جا رہا تھا۔ مریضوں، طلبہ، تاجروں، ملازمین اور سیاحوں کے لیے یہ کنیکٹیویٹی ایک بڑی راحت کا باعث بنے گی۔ زمستانی مہینوں میں جب شاہراہ اکثر بند رہتی ہے، تب ریل رابطہ زندگی کو معمول پر رکھنے کے لیے ایک ناگزیر کردار ادا کرے گا۔ مزید یہ کہ فوجی نقل و حرکت اور سامانِ رسد کے لیے یہ ڈبل ٹریک اسٹریٹجک اہمیت بھی رکھتا ہے۔
مطلب یہ کہ اس عظیم مہم کا آخری مرحلہ،سرینگر سے براہ راست جموں تک ٹرین کا آغاز،اب صرف وقت کا سوال ہے۔ جیسے ہی یہ قدم مکمل ہوگا، کشمیر کی ریل کنیکٹیویٹی کا پورا نقشہ بدل جائے گا۔ اور وہ دن یقینی طور پر ایک تاریخی دن ہوگا جب کشمیر واقعی پورے ہندوستان کے ریل نیٹ ورک سے ایک تسلسل کے ساتھ، ایک دھڑکن کی طرح جڑ جائے گا۔
چنانچہ آج جب ہم یو ایس آر بی ایل کی تکمیل پر خوشی منا رہے ہیں، ہمیں یہ حقیقت بھی یاد رکھنی چاہیے کہ یہ کہانی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ امید کا چراغ جل رہا ہے کہ جلد ہی وہ آخری اسٹیشن بھی مل جائے گا، جہاں سے کشمیر سے جموں اور پھر پورے ملک کا سفر بلا تعطل شروع ہو جائے گا۔
یہ سنگ میل ایک نئی شروعات ہے اور اصل منزل ابھی آنے والی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری پالیسی کا نتیجہ: راہل

Next Post

کچھ بھی لیکن فیصلہ لیں تو سہی!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

ہماری اپنی غلطیاں تباہی کو دعوت دے رہی ہیں

2026-07-23
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

۲۰۱۴ سے کوئی سبق کیوں نہیں سیکھا گیا؟

2026-07-22
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سمارٹ سٹی جو بالکل بھی سمارٹ نہیں ہے

2026-07-21
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

کچرے کے ڈھیر پر کھڑی سیاحت

2026-07-19
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

سرینگر میں آبی ٹرانسپورٹ:

2026-07-18
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

پاکستان کے زیرِ قبضہ جموںکشمیر میں جبر

2026-07-16
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

لداخ میں تازہ پیش رفت کا پیغام

2026-07-15
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

ریاستی درجے کی بحالی:

2026-07-12
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

کچھ بھی لیکن فیصلہ لیں تو سہی!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.