اتوار, اگست 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’اگر پٹیل تک ہو تا تو جموں کشمیر کی تاریخ بالکل مختلف ہو تی ‘

مرد آہن نے کوئی بھی حصہ پاکستان کو دینے کے امکان کو مسترد کیا:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-02
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی

سرینگر/یکم دسمبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ اگر۱۹۴۷ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل نے جموںکشمیر کے انضمام کی نگرانی کی ہوتی تو جموں کشمیر کی تاریخ’بالکل مختلف‘ ہوتی۔
سنہا وڈودرا میں منعقد’یونیٹی مارچ‘ میں شامل ہوئے جہاں انہوں نے پٹیل کے متحدہ بھارتی یونین کی تشکیل میں کردار کو اجاگر کیا۔
’کشمیر، حیدرآباد اور سردار‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ ریاستی راجوں کے انضمام میں پٹیل کی قیادت‘خصوصاً حیدرآباد‘ان کے ’واضح مقصد اور مضبوط عمل‘ کی علامت تھی، ایسی خوبیاں جنہیں انہوں نے ایک متحدہ بھارت کی تشکیل کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ سنہا نے کہا کہ اگر ۱۹۴۷ میں پٹیل کو جموں و کشمیر کے مکمل انضمام کی ذمہ داری دی گئی ہوتی تو اس کی تاریخ ’بالکل مختلف‘ رخ اختیار کرتی۔
سنہا نے کہا’’سردار پٹیل نے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے جموں و کشمیر سے متعلق رویے کی سخت مخالفت کی تھی اور وہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ لے جانے کے بھی خلاف تھے۔ ان کی فیصلہ کن مداخلت تاریخ کا رخ بدل دیتی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹیل نے جموں کشمیر کا کوئی علاقہ پاکستان کو دینے کے کسی بھی امکان کو’صاف لفظوں میں مسترد‘کر دیا تھا۔
ایل جی نے سردار پٹیل کو’جدید بھارت کا معمار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، مساوات اور سماجی انصاف کے لیے ان کی وابستگی آج بھی ملک کے سماجی و سیاسی ڈھانچے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل ’’خود اعتمادی، خود احترام اور اخلاقی جرأت کی علامت تھے…وہ قدریں جو بھارت کی استحکام اور ترقی کی کوششوں کے لیے آج بھی ضروری ہیں‘‘۔
پٹیل کی وراثت کو موجودہ طرز حکمرانی سے جوڑتے ہوئے سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پٹیل کے وڑن کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا’’آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی سے ایک ملک، ایک آئین اور ایک رہنما کے دیرینہ قومی عزم کو حقیقت بنایا گیا‘‘۔
سنہا نے مرکزی حکومت کی کئی اہم اسکیموں…جیسے ون نیشن، ون ٹیکس؛ ون نیشن، ون راشن کارڈ؛ ون نیشن، ون ہیلتھ کارڈ؛ ون نیشن، ون گرڈ؛ قومی تعلیمی پالیسی؛ پی ایم گتی شکتی؛ اور کاشی تمل سنگم کا بھی حوالہ دیا اور انہیں ایسے تغیراتی اقدامات قرار دیا جو ملک کی ادارہ جاتی اور ثقافتی وحدت کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے قومی یکجہتی کے تین’اہم ستونوں‘ پر زور دیا: مشترکہ اقدار، مشترکہ شناخت اور مشترکہ مقصد۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے عشروں میں بھارت کی ترقی برقرار رکھنے کیلئے ان ستونوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
یونیٹی مارچ جو سردار پٹیل کی۱۵۰ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، میں سول سوسائٹی گروپوں، تعلیمی اداروں اور پٹیل خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ منتظمین نے اسے نوجوان بھارتیوں کو ملک کی انضمام اور وفاقی ہم آہنگی کی بنیاد رکھنے والی تاریخی داستان سے دوبارہ جوڑنے کی ایک کوشش قرار دیا۔ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جو بی جے پی نہ کر سکی، این سی نے کر دکھایا: سجاد لون

Next Post

’ڈراما نہیں‘ کارکردگی ہونی چاہیے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘
اہم ترین

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

2026-08-02
سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی
اہم ترین

سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی

2026-08-02
شوپیان ‘ کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متعدد مکانات ‘ اسکول زیرِ آب
اہم ترین

شوپیان ‘ کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متعدد مکانات ‘ اسکول زیرِ آب

2026-08-02
صرف سرکاری ملازمتوں سے کوئی معاشرہ خوشحال نہیں ہو سکتا: وزیر اعلیٰ
اہم ترین

صرف سرکاری ملازمتوں سے کوئی معاشرہ خوشحال نہیں ہو سکتا: وزیر اعلیٰ

2026-08-02
نوجوان آزادی کو من مانی کی چھوٹ سمجھنے کی غلطی کر سکتے ہیں:اجیت ڈوول
اہم ترین

نوجوان آزادی کو من مانی کی چھوٹ سمجھنے کی غلطی کر سکتے ہیں:اجیت ڈوول

2026-08-02
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

ریاسی میں منشیات فروش گرفتار پونچھ کے ضلع جیل منتقل :پولیس

2026-08-02
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

کولگام دہشت گردانہ حملے میں زخمی دوسرا غیر مقامی مزدور بھی چل بسا

2026-08-02
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

ہندواڑہ میں لینڈ سلائیڈنگ  سات سالہ طالب علم جاں بحق

2026-08-02
Next Post
وکست بھارت کے خواب کےلئے ہم کئی سالوں تک رہیں گے: وزیر اعظم مودی

’ڈراما نہیں‘ کارکردگی ہونی چاہیے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.