پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہاکی جموں میں پاور گرڈ کے زیرِ اہتمام مشاعرے میں شرکت

’شاعر نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف لے جانے کی کوششوں کا مقابلہ کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں/۲۸ نومبر
’’شاعر اور ادیب اتحاد کو مضبوط کریں اور کشمیر وادی میں نوجوانوں کو تقسیم اور انتہا پسندی کی طرف دھکیلنے کی کوششوں کا مقابلہ کریں‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا۔
سنہا پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام ’کوی سمیلن‘سے جموں یونیورسٹی کے جنرل زورآور سنگھ آڈیٹوریم میں خطاب کر رہے تھے۔
اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے قوم سازی میں ادب کے کردار کو اْجاگر کیا۔ انہوں نے شاعروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اظہاریت کے ذریعے مضبوط قومی شناخت بنائیں اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ہمیں علاقائی ادب کے فروغ پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ اس کی صلاحیت کو سماجی ہم آہنگی اور قومی طاقت کے لیے مکمل طور پر بروئے کار لایا جا سکے‘‘۔
سنہا نے زور دیا کہ ایک خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کے لیے آرٹ اور مصنوعی ذہانت، سائنس اور سنسکار…سبھی ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادب، موسیقی اور شاعری جمہوری قدروں کو مضبوط کرتی ہیں اور معاشرے کو ضروری ثقافتی و روحانی غذا فراہم کرتی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’شاعری نہ صرف سماجی شعور کی بنیاد ہے، بلکہ معاشرے کے عزم کی چوٹی بھی ہے۔ شاعری خوابوں اور ان کی تکمیل کے درمیان پْل کا کام کرتی ہے۔ یہ فرد کی نشوونما کا محرک اور سماجی تبدیلی کی تحریک بھی ہے‘‘۔
سیل جی نے یونین ٹیریٹری انتظامیہ کی ان کلیدی پہلوں پر بھی روشنی ڈالی جو وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر کی قدیم ادبی روایت اور ثقافتی وراثت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
سنہا نے کہا’’گزشتہ پانچ سال جموں و کشمیر کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوئے ہیں۔ ہم نے نئی نسل کیلئے محفوظ اور ثقافتی طور پر پْر رونق ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی ہے‘‘۔
تقریب کا سب سے دلکش حصہ ممتاز شاعر ڈاکٹر کمار وشواس کی شاندار نظم خوانی رہی۔
پروگرام میں معروف شعرا سدِیپ بھولا، رمیش مسکان، پدمِنی شرما اور کْشل کشلیندر نے بھی پراثر کلام سنایا۔
تقریب میں پاور گرڈ کے نارتھ ریجن ٹرانسمیشن سسٹم ٹو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ترن بجاج، یونیورسٹی آف جموں کے وائس چانسلر پروفیسر امیش رائے، پاور گرڈ کے چیف جنرل مینیجر (پروجیکٹس) ایس کے چوہان، ڈویڑنل کمشنر جموں رمیش کمار، میونسپل کمشنر جموں ڈاکٹر دیونش یادو، سینئر افسران، نمایاں شہری شخصیات، ادبی حلقے اور بڑی تعداد میں نوجوان موجود تھے۔

ڈی آئی پی آر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

Next Post

’نیابھارت اپنے عوام کے تحفظ میں جھکتا ہے اور نہ ہچکچاتا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘

’نیابھارت اپنے عوام کے تحفظ میں جھکتا ہے اور نہ ہچکچاتا ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.