جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دہلی دھماکہ:’ ملزمان کو سخت سزا دی جائیگی‘

یہ دنیا کیلئے واضح پیغام ہوگا تاکہ بھارت پر حملے کا خیال بھی کسی کے ذہن میں نہ آئے:امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-14
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’مودی نے ۳۷۰ کو منسوخ کر کے پٹیل کا خواب پورا کیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

اب تک کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس سازش کے کچھ ملزمان کا تعلق دبئی میں مقیم افراد سے ہے:رپورٹ

سرینگر/۱۳ نومبر
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ دہلی دھماکے کے ذمہ داروں کو ایسی سخت ترین سزا دی جائے گی جو دنیا کے لیے ایک واضح پیغام بنے گی کہ بھارت پر حملے کا خیال بھی کسی کے ذہن میں نہ آئے۔
امیت شاہ نے یہ بات گجرات کے ضلع مہسانہ کے بوریاوی گاؤں میں منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر شری موتی بھائی آر۔ چودھری ساگر سَینک اسکول اور ساگر آرگینک پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا’’جن لوگوں نے یہ بزدلانہ کارروائی انجام دی اور جو پسِ پردہ تھے، انہیں قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ حکومتِ ہند اور وزارتِ داخلہ اس پر مکمل طور پر پرعزم ہیں‘‘۔
شاہ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
شاہ نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ عزم ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، اور یہ عزم ضرور پورا کیا جائے گا‘‘۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا’’دہلی دھماکے کے مجرموں کو دی جانے والی سزا دنیا بھر کو یہ پیغام دے گی کہ ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کا خواب دیکھنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا‘‘۔
شاہ نے کہا کہ گزشتہ گیارہ برسوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں دنیا نے بھارت کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو تسلیم کیا ہے اور اب بھارت اس عالمی مہم کی قیادت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کی شام لال قلعہ کے قریب کھڑی ایک کار میں دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم ۱۳؍افراد جاں بحق اور ۲۰ زخمی ہوئے تھے۔
اب تک کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس سازش کے کچھ ملزمان کا تعلق دبئی میں مقیم افراد سے ہے۔ اس سے قبل شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ بعض مشتبہ افراد ترکی اور پاکستان میں رہتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا سراغ اْس وقت سامنے آیا جب تحقیقاتی اداروں نے ڈاکٹر عادل احمد راتھر سے پوچھ گچھ کی، جنہیں سرینگر میں جیشِ محمد کی حمایت میں پوسٹر لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر عادل، اتر پردیش کے سہارنپور کے رہائشی ہیں۔ دورانِ تفتیش انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی مظفر راتھر دو ماہ قبل پاکستان گئے تھے اور وہاں سے دبئی پہنچے۔
تحقیقات کا رخ اب دبئی میں مقیم مظفر راتھر کی سرگرمیوں کی جانب مڑ گیا ہے، جو مبینہ طور پر جیشِ محمد سے براہِ راست رابطے میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شبہ ہے کہ دبئی کا دورہ دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا بندوبست کرنے کے مقصد سے کیا گیا۔ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مظفر نے دبئی جانے سے قبل پاکستان میں کن افراد سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر عادل احمد، جنہیں ۶ نومبر کو یوپی سے گرفتار کیا گیا، اس پیچیدہ دہشت گردانہ منصوبے کی گتھی سلجھانے میں اہم کردار ثابت ہوئے۔ ان سے یہ بھی پوچھا جا رہا ہے کہ آیا ان کے ترکی میں موجود مشتبہ افراد سے کوئی رابطے تھے۔ وہ اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں سینئر ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ڈاکٹرز اور مذہبی شخصیات کا ایک وسیع نیٹ ورک دہشت گرد تنظیموں کے لیے کام کر رہا تھا۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ فریدآباد میں کی گئی بروقت کارروائی نے ایک بڑی تباہی کو روکا‘ ممکنہ طور پر دہلی سمیت کئی شہروں میں بیک وقت دھماکوں کی منصوبہ بندی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، یہ نیٹ ورک ۶ دسمبر کو دہلی کے مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی تیاری کر رہا تھا… وہی دن جب ۱۹۹۲ میں ایودھیا میں بابری مسجد منہدم کی گئی تھی۔ گرفتار مشتبہ افراد کے مطابق، انہوں نے اسی تاریخ کو چننے کی وجہ ’بابری مسجد کے انہدام کا بدلہ لینا‘ بتائی۔(ندائے مشرق ویب ڈیسک)
۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دہشت گردی ترقی کی دشمن ‘خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت‘

Next Post

سکیورٹی وجوہات کے سبب وطن واپسی کے خواہاں کھلاڑیوں کو سری لنکا بورڈ کی سخت وارننگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر

سکیورٹی وجوہات کے سبب وطن واپسی کے خواہاں کھلاڑیوں کو سری لنکا بورڈ کی سخت وارننگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.