بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی‘بھاجپا کے تین ارکین کو باہر نکالا گیا

’کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈروں کی الاٹمنٹ میں مالی بے ضابطگیاں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-31
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی میں ہنگامہ آرائی‘بھاجپا کے تین ارکین کو باہر نکالا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۳۰؍اکتوبر
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب بی جے پی(بھاجپا) کے قانون سازوں نے وقفہ سوالات میں خلل ڈالا جس کے بعد بی جے پی کے تین اراکین کو اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔
وقفہ سوالات کے دوران، بی جے پی کے قانون سازوں نے حالیہ سیلاب پر بحث کا مطالبہ کیا، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ انہوں نے اس مسئلہ پر ایک نئی تحریک التواء پیش کی ہے ۔ تاہم اسپیکر نے فیصلہ دیا کہ ایک بار مسترد ہونے کے بعد اسی معاملے پر تحریک التوا نہیں لائی جا سکتی ہے ۔
لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما نے حکومت پر سیلاب کی صورتحال پر بحث سے بچنے کا الزام لگایا۔
شرما نے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی حالت زار پر بحث کی اجازت دینے کے لیے وقفہ سوالات کو معطل کیا جائے ۔
لیڈر آف اپوزیشن نے سڑکوں اور عمارتوں کے محکمے میں بدعنوانی کا الزام لگایا جس کے نتیجے میں ایوان میں دونوں طرف سے نعرہ بازی ہوئی۔
اسپیکر کی جانب سے بار بار اپنی نشستوں پر واپس آنے کی ہدایت کے باوجود احتجاج کرنے والے بی جے پی اراکین اسمبلی نے اپنا مظاہرہ جاری رکھا اور اس دوران بی جے پی کے تین اراکین ویل میں گھس آئے جن کو بعد میں اسمبلی سے باہر نکالا گیا۔
شرما نے حکومت پر سیلابی نقصانات کے تخمینے میں تاخیر اور ٹینڈر الاٹمنٹ میں بڑے گھوٹالے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
سنیل شرما نے ایوان میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اگست کے مہینے میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے جموں و کشمیر میں زبردست نقصان پہنچایا، تاہم حکومت کی سست روی اور بے عملی نے عوام کو مزید مایوس کر دیا۔
حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا’’سیلاب کے باعث غریبوں کے گھر، کھیت، باغات، ڈھانچے اور مویشی تباہ ہو گئے ۔ لوگ عبد ﷲ حکومت سے امیدیں لگائے بیٹھے تھے ، مگر افسوس کہ حکومت نے ابھی تک نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرکز کو پیش نہیں کی‘‘۔
شرما نے مزید الزام عائد کیا کہ کروڑوں روپے کے ٹینڈرز قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے ساتھ الاٹ کیے گئے ہیں، اور اس سارے عمل میں کسی مخصوص شخص کو فائدہ پہنچانے کی نیت شامل ہے ۔
اپوزیشن لیڈر نے عمر عبداللہ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا’’ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے ۔ کروڑوں روپے کے ٹینڈرز غیر قانونی طور پر الاٹ کیے گئے ۔ سوال یہ ہے کہ یہ ٹینڈرز کس کے حلقے میں دیے گئے ؟ کیا وہ وزیر عمر صاحب کے قریب ہیں؟ اگر کوئی شک ہے تو اس پورے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کیا جائے ‘‘۔
شرما نے کہا کہ عمر عبداللہ نے روزگار، گیس سلنڈر، راشن اور بجلی کے وعدے کیے تھے ، مگر عوام کو اس کے بدلے صرف اسکینڈل اور بدعنوانی ملی۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام:پرہ

Next Post

’گزشتہ ایک سال میں۱۰ہزار سے زائد اسامیاں ایس ایس بی کو بھیجی گئیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’گزشتہ ایک سال میں۱۰ہزار سے زائد اسامیاں ایس ایس بی کو بھیجی گئیں‘

’گزشتہ ایک سال میں۱۰ہزار سے زائد اسامیاں ایس ایس بی کو بھیجی گئیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.