بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

روح اللہ بنام وزیر اعلیٰ: ’ذاتی حملوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے …‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-28
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بڈگام ضمنی الیکشن :’ میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لوں گا‘

Aga Syed Ruhullah Mehdi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

سرینگر/۲۷؍اکتوبر
نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان آغا روح اللہ مہدی نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ کے بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایک سنگین سیاسی و عوامی مسئلے کو ذاتی رنگ دے دیا ہے ، جو کہ افسوسناک ہے ۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران روح اللہ نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اس معاملے کو ذاتی بنا رہے ہیں۔ ذاتی لڑائیاں بعد میں لڑی جا سکتی ہیں، فی الحال کشمیر کے لوگ کئی بڑے مسائل سے دوچار ہیں۔
سرینگر سے لوک سبھا کے رکن نے کہا کہ ہزاروں نوجوان برسوں سے جیلوں میں بند ہیں اور حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں۔ ان کے مطابق’’روح اللہ کوئی ذات نہیں، میں کہانی نہیں، کہانی کشمیر کی ہے ۔ حکومت کو بتانا چاہئے کہ وہ نوجوان کہاں ہیں جو برسوں سے جیلوں میں ہیں؟‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما نے اپنی ہی جماعت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ۲۰۲۴کے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے ، ان کا کیا ہوا۔’’ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایک لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی، وہ نوکریاں کہاں ہیں؟ ہمارے مذہب، ثقافت اور شناخت پر جو حملے ہوئے ، ان کے دفاع کیلئے حکومت نے کیا اقدامات کئے ؟‘‘
آغا روح اللہ نے کہا کہ ان کی ذات کی کوئی اہمیت نہیں، اصل اہمیت ان وعدوں کی ہے جو عوام سے کئے گئے ۔’’میں نے کوئی علیحدہ راستہ اختیار نہیں کیا۔ علیحدہ راستہ ان لوگوں نے چنا ہے جنہوں نے وعدوں سے انحراف کیا ہے ‘‘۔
این سی لیڈر نے مزید کہا کہ لوگوں نے نیشنل کانفرنس پر اپنے مستقبل کے لیے بھروسہ کیا ہے ، اس لیے عوامی مفادات کی بات کرتے رہنا پارٹی کا فرض ہے ۔’’اگر کسی کو سچ بولنا برا لگتا ہے تو لگے ، لیکن ہم عوام کی بات کرتے رہیں گے ۔ ہم نے یہ جدوجہد اقتدار یا شالوں اور گلدستوں کے لیے نہیں، بلکہ اپنے لوگوں کے وقار کے لیے کی تھی‘‘۔
روح اللہ کے اس بیان نے اسمبلی کے اندر اور باہر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے ۔ مبصرین کے مطابق ان کا یہ موقف پارٹی قیادت کے لیے ایک کھلا پیغام ہے کہ عوامی وعدوں اور اصولوں سے انحراف سیاسی نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ

Next Post

پاکستان کی سویلین حکومت کے چہرے کے پیچھے عاصم منیر کی طاقت کے خفیہ ارتکاز کی کہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
پاکستان کے نئے آرمی چیف نے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے کی نگرانی کی تھی

پاکستان کی سویلین حکومت کے چہرے کے پیچھے عاصم منیر کی طاقت کے خفیہ ارتکاز کی کہانی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.