جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے ، یہ معاملہ دیکھنا ہوگا: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in عالمی خبریں
A A
امریکی صدر کا یکم نومبر سے چین پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

واشنگٹن، 13 اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ‘جنگیں ختم کرنے میں ماہر’ ہیں اور وہ امن کے اقدامات پر نوبیل انعام حاصل کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں، سنا ہے پاکستان اور افغانستان میں جنگ جاری ہے ، یہ معاملہ دیکھنا ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن میں مشرق وسطیٰ روانگی کے موقع پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس دیرینہ دعوے کو دہرایا کہ ان کے ٹیرف کے خطرات نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کو روکنے میں مدد کی اور کہا کہ ان کی سفارت کاری کا مقصد ایوارڈ جیتنا نہیں بلکہ جانیں بچانا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی جنگ ختم ہوچکی ہے اور اسرائیل و حماس کے درمیان جنگ بندی کو اپنی صدارت کے دوران ‘آٹھویں جنگ’ قرار دیا جو انہوں نے ختم کرائی، امریکی صدر نے کہا کہ ان کا اسرائیل اور مصر کا دورہ – جو جنگ بندی کے بعد پہلا دورہ ہوگا، جنگ بندی کو مضبوط بنانے ، غزہ کی تعمیر نو کو آگے بڑھانے اور خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت دینے پر مرکوز ہوگا۔
امریکی صدر نے عالمی تنازعات میں اپنی ثالثی کے ریکارڈ پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے متعدد عالمی جھگڑے حل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ میری آٹھویں جنگ ہوگی جو میں نے ختم کرائی، اور میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک جنگ جاری ہے ، مجھے واپس جانا ہوگا، میں ایک اور کام کر رہا ہوں، کیونکہ میں جنگیں ختم کرنے میں ماہر ہوں’۔
ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے ، گزشتہ رات کے وقت شدید جھڑپوں کی اطلاعات ملی تھیں۔
11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان نے پاکستان پر بلااشتعال حملے کیے جن کا پاک افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا، جوبی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تنازعات کا بھی ذکر کیا جن کے بارے میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے حل کیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوڈانی فوج نے مغربی سوڈان میں 100 سے زائد جنگجوؤں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا

Next Post

شمالی کوریا جدید آبدوزوں کے لئے روس سے مدد لے رہا ہے :جنوبی کوریا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
شمالی کوریا جدید آبدوزوں کے لئے روس سے مدد لے رہا ہے :جنوبی کوریا

شمالی کوریا جدید آبدوزوں کے لئے روس سے مدد لے رہا ہے :جنوبی کوریا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.