بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہائی کورٹ نے۲۵کتابوں کی ضبطی کیخلاف سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۱۱؍اکتوبر
جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے ۲۵ کتابوں کی ضبطی کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کے ایک مجموعے کی سماعت کے لیے تین رکنی فل بنچ تشکیل دی ہے۔ ان کتابوں کو مبینہ طور پر ’’جھوٹے بیانیے اور علیحدگی پسندی‘‘ کو فروغ دینے کے الزام میں ضبط کیا گیا تھا۔
یہ بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس راجنییش اوسوال اور جسٹس شہزاد عظیم شامل ہیں۔ عدالت پیر کے روز اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
فل بنچ کی تشکیل عدالت کی ۳۰ ستمبر کی سابقہ آبزرویشن کے بعد عمل میں آئی، جب عدالت نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی تھی کہ تین رکنی بنچ تشکیل دی جائے تاکہ ان عرضیوں میں اٹھائے گئے قانونی سوالات کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ درخواست گزاروں نے اسے حکومت کی جانب سے کتابوں کی ’’غیرمنطقی اور غیرمحدود ضبطی‘‘ قرار دیا تھا۔
یہ عرضیاں صحافی ڈیوڈ دیو داس، سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی، ریٹائرڈ ائیر وائس مارشل کپل کاک، ایڈووکیٹ شاکر شبیر، اور سواتک سنگھ سمیت دیگر افراد نے علیحدہ علیحدہ طور پر دائر کی ہیں۔
ان میں محکمہ داخلہ کے اس نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت فوجداری ضابطہ کی دفعہ ۹۵کے تحت ان کتابوں کی ضبطی کا حکم دیا گیا تھا۔
درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی کارروائی آئین میں دی گئی اظہارِ رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے اور اس کے پیچھے کوئی معقول یا تحریری وجہ نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ ۵؍اگست کو جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے ۲۵ کتابوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کی اشاعت کو ممنوع قرار دیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ یہ کتابیں ’’علیحدگی پسندی‘‘ کو فروغ دیتی ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ ان۲۵ کتابوں پر پابندی کو چیلنج کرنے والی ایک مفادِ عامہ درخواست سب سے پہلے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی، تاہم عدالتِ عظمیٰ نے درخواست گزار کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس معاملے میں جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں منشیات فروش گرفتار ، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

Next Post

جموں میں ای گاڑیوں کیلئے رنگ کوڈ والے زون، مخصوص گزرگاہیں مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری :۲۰۰؍ الیکٹرک بسیں متعارف ہو رہی ہیں

جموں میں ای گاڑیوں کیلئے رنگ کوڈ والے زون، مخصوص گزرگاہیں مقرر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.