جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصر حماس کو قائل کرنے کے لیے قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-04
in عالمی خبریں
A A
مصر حماس کو قائل کرنے کے لیے قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ قاہرہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کرنے کے لیے حماس کو قائل کرنے کے لیے قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ بدر عبدالعاطی نے فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں اپنے تبصرے میں مزید کہا کہ ہم قطر میں اپنے بھائیوں اور ترکیہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر رہے ہیں تاکہ حماس کو اس منصوبے کا مثبت جواب دینے پر آمادہ کیا جا سکے۔
اس ہفتے کے اوائل میں وائٹ ہاؤس نے ایک 20 نکاتی منصوبے کی نقاب کشائی کی تھی جس میں فوری جنگ بندی، اسرائیل کے زیر حراست فلسطینیوں کے لیے حماس کے یرغمالیوں کا تبادلہ، غزہ سے بتدریج اسرائیلی انخلا، حماس کو غیر مسلح کرنا اور ایک بین الاقوامی ادارے کی سربراہی میں ایک عبوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا۔
بدر عبدالعاطی نے کہا کہ اگرچہ وہ وسیع پیمانے پر غزہ کے لیے ٹرمپ کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں تاہم اس پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے خلاء￿ ہیں جنہیں پْر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر مزید بحث کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر دو اہم مسائل گورننس اور سیکیورٹی انتظامات پربات کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ ہم جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے منصوبے اور ان کے ویڑن کی حمایت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مصر کسی بھی صورت میں غزہ کے باشندوں کو بے گھر ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقل مکانی نہیں ہوگی کیونکہ اس کا مطلب فلسطینی کاز کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصر ایسا نہیں ہونے دے گا۔
دوسری طرف فرانسیسی وزیر خارجہ نے جمعرات کو اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ حماس ہار چکی ہے اور اسے ہتھیار ڈالنا قبول کرلینا چاہیے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب فلسطینی تحریک غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی تباہی کی سنگین ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔ وہ ہار چکی ہے اور اسے ہتھیار ڈال دینا چاہئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ پٹی میں تقریبا 42 ہزار افراد معذور ہو چکے ہیں: عالمی صحت تنظیم

Next Post

’اگر حماس منصوبے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو سرخ لکیر کھینچیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
’اگر حماس منصوبے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو سرخ لکیر کھینچیں گے‘

’اگر حماس منصوبے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو سرخ لکیر کھینچیں گے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.