بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سونم وانگچک سے جڑا پاکستانی انٹیلی جنس اہلکار گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-28
in اہم ترین, ٹاپ سٹوری
A A
سونم وانگچک سے جڑا پاکستانی انٹیلی جنس اہلکار گرفتار:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

لیہ/۲۷ستمبر
لداخ میں ریاستی درجہ کے لیے سرگرم کارکن سونم وانگچک کے خلاف جاری تحقیقات میں پاکستان کا پہلو سامنے آیا ہے۔بدھ کو لداخ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی اور چار مظاہرین کی ہلاکت کے بعد وانگچک کو گرفتار کیا گیا تھا۔
لداخ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) ایس ڈی سنگھ جموال نے آج ایک پریس کانفرنس میں وانگچک کے پاکستان دوروں پر سوالات اٹھائے اور الزام لگایا کہ وہ مرکز کے ساتھ جاری ریاستی درجہ بات چیت کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک پاکستانی انٹیلیجنس آپریٹو (پی آئی او) کو بھی حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے وانگچک سے روابط تھے اور جو پاکستان کو رپورٹ کر رہا تھا۔
ڈی جی پی نے کہا ’’ہم نے ایک پاکستانی پی آئی او کو گرفتار کیا جو ان کے رابطے میں تھا اور معلومات باہر بھیج رہا تھا۔ ہمارے پاس اس کا ریکارڈ موجود ہے۔ وانگچک نے پاکستان میں ڈان کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی تھی۔ وہ بنگلہ دیش بھی گئے۔ ان سب پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔‘‘
سونم وانگچک پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو بغیر ضمانت کے طویل عرصے تک حراست کی اجازت دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہیں جودھپور، راجستھان کی ایک سہولت میں منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر لیہ میں کرفیو نافذ ہے اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں، تاہم انتظامیہ نے کرفیو میں کچھ نرمی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
ڈی جی پی جموال نے کہا ’’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کرفیو کو مرحلہ وار ڈھیلا کیا جائے۔ پرانے شہر میں دوپہر ایک بجے سے تین بجے تک اور نئے علاقوں میں ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک نرمی دی جائے گی۔‘‘
جموال نے مزید الزام لگایا کہ وانگچک نے ۲۴ ستمبر کو لیہ میں تشدد بھڑکایا۔ ’’سونم وانگچک کا ماضی بھی لوگوں کو بھڑکانے کا رہا ہے۔ انہوں نے عرب بہار، نیپال اور بنگلہ دیش کی مثالیں دی ہیں۔‘‘
ڈی جی پی نے مزید کہا کہ کچھ ماحولیاتی کارکنان کی ساکھ پر بھی سوال اٹھتا ہے جنہوں نے پلیٹ فارم ہائی جیک کرنے کی کوشش کی اور اس میں نمایاں نام سونم وانگچک کا ہے، جو پہلے بھی ایسی سرگرمیوں اور بیانات سے عمل کو سبوتاڑ کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، ان کے غیر ملکی فنڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی بھی جانچ ہو رہی ہے۔ ڈی جی پی نے کہا ’’ایف سی آر اے کی خلاف ورزی بالکل واضح معاملہ ہے، اس کی تحقیقات ایک اور ایجنسی کرے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ایل او سی کے اُس پار دہشت گرد دراندازی کے منتظر ‘

Next Post

لہیہ میں کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی کے دوران حالات پرامن رہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
لہیہ میں کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی کے دوران حالات پرامن رہے

لہیہ میں کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی کے دوران حالات پرامن رہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.