جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر کی روایتی نمدہ سازی زوال پذیر، کاریگر وقت اور حالات سے شاکی

’مارکیٹ میں طلب موجود، مگر سرکاری عدم توجہی اور کم معاوضہ کاریگروں کی مایوسی کی بڑی وجہ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in اہم ترین, کاروبار
A A
کشمیر کی روایتی نمدہ سازی زوال پذیر، کاریگر وقت اور حالات سے شاکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر/۲۳ستمبر
وادیٔ کشمیر اپنے قدرتی حسن و جمال اور ثقافتی ورثے کے ساتھ ساتھ روایتی دستکاریوں کے لیے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ قالین بافی، پشمینہ اور لکڑی پر نقش و نگار کے ساتھ ساتھ ’نمدہ سازی‘ بھی کشمیری تہذیب کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔
نمدہ دراصل اون سے تیار ہونے والا ایک موٹا کپڑا ہے جو فرش پر بچھانے یا بستر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کبھی یہ دستکاری گھروں کی زینت ہوا کرتی تھی اور بڑی منڈیوں میں اس کی مانگ رہتی تھی، مگر آج یہ فن زوال کے دہانے پر ہے۔
نمدہ سازی ایک محنت طلب اور صبر آزما عمل ہے۔ بھیڑ کی اون کو صاف کرنے اور دھونے کے بعد پانی اور صابن کے ساتھ بار بار دبایا اور رول کیا جاتا ہے تاکہ وہ سخت ہوکر ایک ٹھوس کپڑے کی شکل اختیار کرے۔ اس کے بعد ہاتھ سے رنگین کشیدہ کاری کی جاتی ہے جو اسے منفرد اور دلکش بناتی ہے۔ لیکن اس سارے طویل اور مشکل عمل کے باوجود کاریگروں کو معاوضہ بہت کم ملتا ہے۔
نوہٹہ کے بزرگ کاریگر بشیر احمد نے یو این آئی کو بتایا’’ہم ایک نمدہ بنانے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ کبھی ہمارے نمدے دہلی، ممبئی اور خلیجی ممالک تک بھیجے جاتے تھے، لیکن اب ہماری محنت کی صحیح قیمت نہیں ملتی۔ اکثر نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور ہم سوچتے ہیں کہ یہ ہنر ترک کر دیں‘‘۔
احمد نے شکوہ کیا’’سرکار نے کئی بار وعدے کیے کہ نمدہ سازی سمیت روایتی فنون کو سہارا دیا جائے گا مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس پیشے سے روزی کمانا مشکل ہو چکا ہے، اسی لیے نئی نسل اس طرف راغب نہیں ہو رہی‘‘۔
ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بشیر احمد بٹ نے کہا’’پائین شہر کے ہر محلے میں دس سے پندرہ نمدہ ساز ہوتے تھے، لیکن اب پورے شہر میں صرف چار کاریگر بچے ہیں‘‘۔
اسی فن سے وابستہ تاجر ارشید احمد نے کہا ’’نمدہ سازی کا کام آج بھی وادی میں زندہ ہے، مگر کاریگروں کی کمی اور وقت طلب عمل نے اسے محدود کر دیا ہے۔ مارکیٹ میں طلب کے باوجود ہنر مند نہ ہونے کی وجہ سے اس صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے‘‘۔
ماہرین کے مطابق نمدہ سازی کو جدید مارکیٹ سے جوڑنے اور ای،کامرس پلیٹ فارمز پر لانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر موجود مانگ پوری ہو سکے۔ ان کے مطابق یہ صرف روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ کشمیر کی ثقافت اور شناخت کا حصہ ہے۔
ثقافتی ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ اسکولوں اور تربیتی مراکز میں نمدہ سازی کو پڑھایا جائے، اور سیاحتی نمائشوں کے ذریعے اسے کلچرل پروڈکٹ کے طور پر متعارف کرایا جائے۔ مقامی عوام کو بھی ترغیب دی جائے کہ وہ نمدہ خرید کر اس ہنر کو سہارا دیں۔
اگرچہ موجودہ صورتحال مایوس کن ہے لیکن کاریگر اب بھی پرامید ہیں کہ حکومت اور سماج کے تعاون سے یہ فن دوبارہ اپنے سنہرے دور کی طرف لوٹ سکتا ہے۔
(یو این آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور میں فوجی جوان گولی لگنے سے ہلاک

Next Post

ہندوستان، آسڑیلیا کے وفدکی درگاہ حضرت بل میں حاضری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
میلاد النبیؐ کی تقریب آج ‘ وادی میں انتظامات مکمل

ہندوستان، آسڑیلیا کے وفدکی درگاہ حضرت بل میں حاضری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.