بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نارکو،ٹیرر کیس :۲کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط ‘ جموں میں منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۰ستمبر
اننت ناگ پولیس نے نارکو،ٹیرر نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کی۲کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
پولیس بیان کے مطابق ضبط شدہ جائیداد میں ۱۵۰۱مربع فٹ پر قائم دو منزلہ رہائشی مکان شامل ہے ، جو پلاٹ نمبر ۴۹، ایل آئی جی، فیز۲، توی ویہار، سدرا، جموں میں واقع ہے۔ یہ مکان ملزم فردوس احمد بٹ، ولد ولی محمد بٹ ساکن سریگفوارہ کے نام پر درج ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ضبطی کارروائی’یو اے پی اے ‘کے تحت درج کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی اور یہ غیر قانونی اور غیر ملکی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈا ؤن کا حصہ ہے۔
پولیس نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ عوامی تحفظ، امن و امان کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پرعزم ہے۔
اس دوران جموں و کشمیر میں منشیات کے کاروبار کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد اور نقدی رقم بر آمد کی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن گنگیال کی ایک پارٹی نے پرمنڈل موڈ پر ایک ناکہ لگا دیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو روکا گیا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے تقریباً ۵۰گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد،۵۰ہزار روپیے نقدی ، ایک وزن کرنے والی مشین اور ایک موبائل فون بر آمد کیا گیا۔
ملزم کی شناخت شمشیر خان ولد فرید خان ساکن کلیان پور جموں کے طور پر کی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گنگیال میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۰۱ایک مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس مقدمے کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے پہچھے اور آگے کے روابط کو بے نقاب کیا جا سکے اور اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کو گرفتار کیا جا سکے ۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری اور بر آمدگی جموں پولیس کے منشیات کے خاتمے کے پختہ عزم کا عکاس ہے ۔ یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکمران جماعت اور حزب اختلاف: ایک دوسرے پر الزام تراشی عوامی مسائل کا حل نہیں

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
امکانی حملے‘ جموں میں ہائی الرٹ ، آرمی اسکول تا حکم ثانی بند، جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل

سرینگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.