ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کے اے ایس افسر ۲۰ہزار کی رشوت لیتے ہو ئے گرفتار :سی بی آئی

اے سی بی نے پونچھ میں پٹواری کو ۱۵ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-20
in ٹاپ سٹوری
A A
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے

Central Bureau of Investigation (CBI) official

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

سرینگر/۱۹ ستمبر
مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے جمعہ کو سری نگر میں ایک جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) افسر کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت سرفرار احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے، جو اس وقت سلک فیکٹری دفتر سولنہ، سری نگر میں اسٹیٹ سیلز ٹیکس آفیسر کے طور پر تعینات ہے‘ اسے۲۰ ہزار روپے رشوت مانگنے اور وصول کرنے کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایک شکایت موصول ہونے کے بعد کی گئی اور سی بی آئی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے افسر کو اس کے دفتر کے اندر ہی گرفتار کیا۔
ایک اہلکار نے کہا’’لین دین کے فوراً بعد افسر کو حراست میں لے لیا گیا اور رشوت کی رقم اس کے قبضے سے برآمد کر لی گئی‘‘۔
سی بی آئی نے ایک باضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ملزم دیگر بدعنوان سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے یا نہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری سرکاری دفاتر میں بدعنوانی پر قابو پانے اور عوامی عہدوں پر فائز افسران کو جواب دہ بنانے کے لیے ایجنسی کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
ادھرجموں و کشمیر انسدادِ رشوت ستانی بیورو (اے سی بی) نے پٹواری حلقہ شاہپور، ضلع پونچھ، جمیل احمد بٹ کو۱۵ہزار روپے رشوت مانگنے اور وصول کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
یہ کارروائی ایک تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کا مکان حالیہ شدید بارشوں کے دوران نقصان کا شکار ہوا تھا۔ اس سلسلے میں ایک رپورٹ پولیس اسٹیشن پونچھ میں درج ہوئی تھی۔ جب شکایت کنندہ متعلقہ پٹواری جمیل احمد بھٹ کے پاس پولیس رپورٹ اور معاوضے کی درخواست کے مکمل فارم کے ساتھ پہنچا تو پٹواری نے مبینہ طور پر کیس کو آگے بڑھانے کے لیے ۲۰ ہزار روپے رشوت طلب کی۔
مالی طور پر تنگ دست ہونے کی وجہ سے شکایت کنندہ نے رشوت دینے سے انکار کیا اور اے سی بی سے رجوع کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ شکایت درج کرائی۔
شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن اے سی بی راجوری میں انسدادِ بدعنوانی ایکٹ ۱۹۸۸ (ترمیم شدہ ۲۰۱۸) کی دفعہ ۷ کے تحت ایف آئی آر نمبر۶/۲۰۲۵ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔
تحقیقات کے دوران اے سی بی راجوری کی ٹیم نے جال بچھایا اور ملزم پٹواری کو۱۵ہزار روپے رشوت مانگتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اسے موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں اس کی رہائشی جگہ پر بھی تلاشی لی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان نے دشمن کو دکھا دیا کہ ہمارا جواب کتنا سخت ہو سکتا ہے:راجناتھ

Next Post

وزیر اعلیٰ کا محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘
اہم ترین

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

2026-06-06
’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘
اہم ترین

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

2026-06-06
سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
اہم ترین

سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

2026-06-06
’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

2026-06-06
اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی
اہم ترین

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

2026-06-06
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

بھدرواہ اور شوپیاں میں دو  الگ سڑک حادثات‘۱۰ ؍افراد زخمی

2026-06-06
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

لال بازار میں خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی، تحقیقات جاری

2026-06-06
 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
اہم ترین

انڈیا اتحاد کے۸جون کے اجلاس  میں شرکت کریں گے:فاروق

2026-06-06
Next Post
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘

وزیر اعلیٰ کا محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.