جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہندوستان نے دشمن کو دکھا دیا کہ ہمارا جواب کتنا سخت ہو سکتا ہے:راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-20
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اوم برلا چیف الیکشن کمشنر کے مواخذے کی تحریک کا جائزہ لیں گے، این سی پی آئی ارکان کو مزید مہلت دینے سے انکار

ہندوستان اور پولینڈ تجارت دوگنی کریں گے، دفاع، آفات کے انتظام اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر بھی اہم اعلانات

نئی دہلی/۱۹ ستمبر
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع کیے گئے’آپریشن سندور‘ کے دوران ہندوستان نے دشمن کو دکھا دیا کہ ملک کا جوابی وار کتنا طاقتور ہو سکتا ہے۔
وزیر دفاع ۱۹۶۵کی جنگ کے سابق فوجیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے جس جرات اور ہم آہنگی کے ساتھ اس کارروائی کو انجام دیا، اس نے ثابت کر دیا ہے کہ فتح اب ہندوستان کے لیے کوئی استثنا نہیں بلکہ عادت بن چکی ہے۔
راجناتھ سنگھ نے کہا’’ہم نے آپریشن سندور کے ذریعے دشمن کو دکھا دیا کہ ہمارا جواب کتنا سخت ہو سکتا ہے۔ ہماری ٹیم نے جس ہم آہنگی اور جرأت کا مظاہرہ کیا، اس نے ثابت کیا کہ جیت اب ہمارے لیے معمول ہے اور ہمیں اسے ہمیشہ برقرار رکھنا ہوگا‘‘۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی۔
ان کاکہنا تھا’’جب بھی وہ واقعہ یاد آتا ہے دل بوجھل ہو جاتا ہے۔ اس حملے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، لیکن ہمارے حوصلے کو توڑ نہ سکا۔ وزیر اعظم نے یہ عزم کیا ہے کہ اس بار دہشت گردوں کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا‘‘۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے میں۲۶؍ افراد کی ہلاکت کے بعد ہندوستان نے ۷ مئی کو ’آپریشن سندور‘کے تحت پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں دہشت گردی کے ڈھانچوں کو نشا نہ بنایا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں چار دن تک شدید جھڑپیں ہوئیں، جو ۱۰ مئی کو فوجی کارروائیاں روکنے کے معاہدے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد سے ہندوستان کو اپنے ہمسایوں کے معاملے میں خوش قسمتی حاصل نہیں رہی، تاہم قوم نے کبھی بھی چیلنجوں کو تقدیر سمجھ کر قبول نہیں کیا۔
سنگھ کے مطابق’’ہندوستانیوں کی یہی خصوصیت ہے کہ ہم نے مشکلات کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ محنت کے ساتھ اپنی تقدیر اور مستقبل خود بنایا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ای سی آئی نے جموں کشمیر کی ۱۲ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

Next Post

کے اے ایس افسر ۲۰ہزار کی رشوت لیتے ہو ئے گرفتار :سی بی آئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اوم برلا چیف الیکشن کمشنر کے مواخذے کی تحریک کا جائزہ لیں گے، این سی پی آئی ارکان کو مزید مہلت دینے سے انکار
قومی خبریں

اوم برلا چیف الیکشن کمشنر کے مواخذے کی تحریک کا جائزہ لیں گے، این سی پی آئی ارکان کو مزید مہلت دینے سے انکار

2026-10-23
ہندوستان اور پولینڈ تجارت دوگنی کریں گے، دفاع، آفات کے انتظام اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر بھی اہم اعلانات
قومی خبریں

ہندوستان اور پولینڈ تجارت دوگنی کریں گے، دفاع، آفات کے انتظام اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر بھی اہم اعلانات

2026-10-23
ریلوے سیفٹی کمشنر کا اودھم پور بارہمولہ ریل لنک کا دو روزہ معائنہ شروع
قومی خبریں

ریلوے نے وارانسی-سابرمتی ایکسپریس کو منظوری دے دی، نئی ٹرین اتر پردیش، راجستھان اور گجرات کو جوڑے گی

2026-10-23
سونیا گاندھی کی خودنوشت کا 10 نومبر کوہوگا اجرا، انسٹاگرام پر بھی ہوئیں سرگرم
قومی خبریں

سونیا گاندھی کی خودنوشت کا 10 نومبر کوہوگا اجرا، انسٹاگرام پر بھی ہوئیں سرگرم

2026-10-23
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی نے امت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

2026-10-23
قومی خبریں

راہل گاندھی پارٹ ٹائم لیڈر، فل ٹائم سیاح ہیں: شیوراج سنگھ چوہان

2026-10-23
قومی خبریں

ہندوستان کی سعودی عرب میں حملوں کی سخت مذمت، ایک ہندوستانی شہری ہلاک، تین زخمی

2026-10-23
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

’سرحد پا ر دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کر سکتے‘

2026-10-23
Next Post
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے

کے اے ایس افسر ۲۰ہزار کی رشوت لیتے ہو ئے گرفتار :سی بی آئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.