بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ای سی آئی نے جموں کشمیر کی ۱۲ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-20
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۱۹ستمبر
ایک اہم پیش رفت کے طور پر الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جموں کشمیر میں قائم۱۲ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔
منسوخ شدہ جماعتوں میں وہ پارٹی بھی شامل ہے جس نے ۲۰۰۲ کے اسمبلی انتخابات میں جموں و کشمیر کی سہ فریقی تقسیم کے نعرے پر الیکشن لڑا تھا۔ اسی طرح ایک اور جماعت جسے فہرست سے ہٹایا گیا، کی قیادت پی ڈی پی،کانگریس اتحاد کی سابق حکومت کے ایک وزیر نے کی تھی، جو حوالہ کیس میں گرفتار ہوا تھا۔
فہرست میں وہ جماعت بھی شامل ہے جو ایک سابق رکن پارلیمان نے قائم کی تھی، جنہیں ۱۹۷۷ کے ریاستی انتخابات میں عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) کی حمایت حاصل تھی، جب انہوں نے جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔
یہ فیصلہ جمعہ کو ایک باضابطہ حکم نامے کے ذریعے عوام کے سامنے لایا گیا، جسے خبر رساں ادارے کے این او نے رپورٹ کیا۔
ان جماعتوں کو گزشتہ چھ برسوں سے کسی بھی انتخاب میں حصہ نہ لینے کی بنیاد پر ای سی آئی کی فہرست سے خارج کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ان میں بیک ورڈ کلاسز ڈیموکریٹک پارٹی‘ڈوگر پردیش پارٹی‘فرنٹ آف ریولوشنائزڈ کری ایٹو ایفورٹس‘جموں و کشمیر پیپلز پارٹی (سیکولر)‘کشمیر ڈویلپمنٹ فرنٹ‘نیچر مین کائنڈ فرینڈلی گلوبل پارٹی‘سیکولر پارٹی آف انڈیا‘سوشیل موومنٹ پارٹی (ہیڈ کوارٹر: جموں و کشمیر) شامل ہے۔
ان تمام جماعتوں نے مسلسل چھ برسوں میں کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
جموں و کشمیر نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ کی قیادت عبدالرشید کابلی کر رہے تھے، جنہوں نے ۱۹۷۷ میں سرینگر کے عیدگاہ حلقے سے جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس وقت انہیں عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت حاصل تھی، جسے مرکزی حکومت نے ۲۰۲۵ میں ’’غیر قانونی تنظیم‘‘ قرار دیا۔
نیچر مین کائنڈ فرینڈلی گلوبل پارٹی کی قیادت بابو سنگھ کر رہے ہیں، جو پی ڈی پی،کانگریس حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ انہیں ۲۰۲۲میں ایک حوالہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں ۵۴ کلو پوست بر آمد‘جموں میںبڑی مقدار میں گانجا بر آمد:پولیس

Next Post

ہندوستان نے دشمن کو دکھا دیا کہ ہمارا جواب کتنا سخت ہو سکتا ہے:راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ

ہندوستان نے دشمن کو دکھا دیا کہ ہمارا جواب کتنا سخت ہو سکتا ہے:راجناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.