جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کے حکم پر امریکی فورسز کا وینزویلا میں فضائی حملہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن، 16 ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں فضائی حملہ کیا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ آج صبح میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے پیر کے روز ایک بار پھر وینزویلا میں مبینہ طور پر منشیات لے جانے والی ایک کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کشتی پر سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔
ٹرمپ نے یہ اعلان ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کیا، اور کہا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وینزویلا کے تصدیق شدہ منشیات فروش دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی منشیات (جو ایک مہلک ہتھیار ہے اور امریکیوں کو زہر دے رہی ہے !) امریکا لے جا رہے تھے ۔ یہ انتہا درجے کے پرتشدد منشیات فروش گروہ امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور اہم امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل بھی وینزویلا سے منشیات لے جانے والی ایک تیز رفتار کشتی پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ منشیات فروش گروہوں کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی کارروائیاں مزید وسعت اختیار کر سکتی ہیں۔
بعد ازاں، پیر کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انھیں اس تازہ حملے کی ویڈیو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے دکھائی ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ کے پاس اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ کشتی منشیات لے جا رہی تھی، تو ٹرمپ نے جواب دیا: ”ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ آپ صرف وہ سامان دیکھ لیں جو سمندر میں بکھرا پڑا تھا، کوکین اور فینٹانائل کی بڑی بڑی بوریاں ہر طرف پھیلی ہوئی تھیں۔”
ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر یہ بھی کہا کہ بدامنی کے شکار شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے ، میمفس میں بدامنی عروج پر ہے ، شہروں میں جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا، بائیں بازو کے شدت پسندوں نے چارلی کرک کے قاتل کا ذہن بدلا، انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں کو برین واش کیا جا رہا ہے ، بائیں بازوں کے شدت پسند ہمارے ملک سے نفرت کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیت المقدس کی سرنگ” کے افتتاح میں روبیو کی شرکت کا راز

Next Post

قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب

قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے ... حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.