ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس کی سرنگ” کے افتتاح میں روبیو کی شرکت کا راز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in عالمی خبریں
A A
بیت المقدس کی سرنگ” کے افتتاح میں روبیو کی شرکت کا راز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

یروشلم، 16 ستمبر (یو این آئی) مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے نیچے ایک سرنگ کے افتتاح میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی شرکت نے بڑے پیمانے پر تنازع اور سوالات کو جنم دیا ہے ۔ یہ سرنگ تقریباً 600 میٹر طویل ہے جو سلوان کی وادی حلوہ محلے سے شروع ہوکر مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار (دیوارِ براق) کے قریب جا کر ختم ہوتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی تسلط اور اسے یہودیانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے ۔
مصر کے ایک سابق انٹیلی جنس افسر جنرل محمد رشاد نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پالیسیوں کی کھلی حمایت ہے ۔ ان کے مطابق یہ عمل اقوام متحدہ کی قرارداد 478 سمیت ان تمام فیصلوں کے منافی ہے جو مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیتے ہیں اور اسرائیلی الحاق کو کالعدم مانتے ہیں۔ رشاد کے مطابق روبیو کی شمولیت واشنگٹن کی اسرائیل کے لیے واضح حمایت ظاہر کرتی ہے اور یہی حمایت اسرائیل کو اپنی غیرقانونی کھدائیوں اور منصوبوں پر ڈٹے رہنے کا حوصلہ دیتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس امریکی پشت پناہی کے بعد نیتن یاہو سنجیدگی سے مغربی کنارے کے کچھ حصے ضم کرنے اور "گریٹر اسرائیل” کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا سوچ رہے ہیں۔
بین الاقوامی قانون کے ماہر ڈاکٹر محمد مہران نے بھی کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی واشنگٹن کی اس خاموش رضامندی کی عکاس ہے جو اسرائیلی قبضے کو تقویت دیتی ہے ، حالانکہ امریکہ بطور سلامتی کونسل کے مستقل رکن ان قراردادوں کا پابند ہے جو مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیتی ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں دراصل شہر کو یہودیانے اور اس کی عرب و اسلامی شناخت مٹانے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
ڈاکٹر مہران نے زور دیا کہ یہ اقدامات ہیگ 1907 اور جنیوا کنونشن 1949 کی خلاف ورزی ہیں، جو قابض طاقت کو مقبوضہ علاقوں میں مستقل تبدیلی یا ثقافتی و مذہبی ورثہ تباہ کرنے سے روکتی ہیں۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ یہ سرنگ مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقامات کے ڈھانچے کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے ۔ ڈاکٹر مہران نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ان خلاف ورزیوں کو روکے ۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کا جانب دار رویہ امن عمل میں اس کے ثالثی کردار کو ناکام بناتا ہے اور اسرائیل کو مزید خلاف ورزیوں پر اُکسائے گا۔ انھوں نے عالمی برادری سے اس اقدام کی مذمت اور ذمے داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا، جبکہ عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ سخت مؤقف اپنائیں، سفارتی و اقتصادی دباؤ بڑھائیں اور بیت المقدس اور اس کے مقدس مقامات کو اسرائیلی منصوبوں سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیپال کی وزیراعظم کا انتخاب مذاق تھا یا حقیقت، حیران کن انکشاف

Next Post

ٹرمپ کے حکم پر امریکی فورسز کا وینزویلا میں فضائی حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ کے حکم پر امریکی فورسز کا وینزویلا میں فضائی حملہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.