جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کا اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ویٹو اور انتظامی اختیارات استعمال کرنے کا عزم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-05
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

واشنگٹن، 3 نومبر (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کانگریس پر ڈیموکریٹک پارٹی کا قبضہ ہونے کے باوجود وہ اپنے منصوبوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ویٹو کے اختیار اور وسیع انتظامی اختیارات استعمال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

منگل کو وسط مدتی انتخابات کی ووٹنگ ختم ہونے سے پہلے سی بی ایس نیوز کو ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا،میرے پاس سب سے بڑا اختیار ہے، اسے ویٹو کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان یا سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلیتے ہیں تو انہیں مسٹر ویٹو کہے جانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

متعلقہ

امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کر دیا ہے اور ہم اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں : قالیباف

چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بار بار ویٹو کرنے سے آخرکار ڈیموکریٹس مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا،ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ آپ چند ماہ تک ویٹو کرتے رہتے ہیں اور پھر وہ آکر کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی سمجھوتہ کرنا ہوگا۔

انٹرویو کے بعد سامنے آنے والے نتائج کے مطابق، امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں جارجیا، نیو ہیمپشائر اور شمالی کیرولائنا میں ڈیموکریٹس کو ابتدائی طور پر 3 اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ شمالی کیرولائنا میں ریپبلکن پارٹی کی نشست ڈیموکریٹس نے حاصل کرلی۔ سینیٹ کی 35 نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں اور اکثریت حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کو مجموعی طور پر 4 نشستیں مزید جیتنا ہوں گی۔

ریپبلکن صدر ٹرمپ نے کہا کہ بار بار ویٹو کرنے سے آخرکار ڈیموکریٹس مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا، ”ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ آپ چند ماہ تک ویٹو کرتے رہتے ہیں اور پھر وہ آکر کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی سمجھوتہ کرنا ہوگا۔”

ٹرمپ نے کہا کہ اس فیصلے سے انہیں وفاقی اداروں، بورڈوں اور کمیشنوں پر وسیع اختیارات حاصل ہوگئے ہیں، خواہ کانگریس پر کسی بھی سیاسی جماعت کا کنٹرول ہو۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ایک نئے بڑے استقبالیہ ہال کی تعمیر 2027 میں مکمل ہوجائے گی اور واشنگٹن میں 250 فٹ بلند مجوزہ محراب کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا جائے گا۔ اس منصوبے کو قانونی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس محراب کو ”کامیابی کا جشن” قرار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیتن یاہو حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اسرائیل کی عرب جوائنٹ لسٹ اور ڈیموکریٹس متحد

Next Post

چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کر دیا ہے اور ہم اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں : قالیباف

2026-11-05
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
عالمی خبریں

چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی

2026-11-05
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب
عالمی خبریں

نیتن یاہو حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اسرائیل کی عرب جوائنٹ لسٹ اور ڈیموکریٹس متحد

2026-11-05
امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری
عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری

2026-10-31
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
عالمی خبریں

ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا

2026-10-31
امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جعلی سروے کا انکشاف، انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات
عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جعلی سروے کا انکشاف، انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات

2026-10-31
پوتن نے کریملن میں اریٹیریا کے صدر سے ملاقات کی
عالمی خبریں

پوتن نے کریملن میں اریٹیریا کے صدر سے ملاقات کی

2026-10-31
عالمی خبریں

امریکہ میں جاسوسی کے الزام میں دو چینی شہریوں کو 30، 30 ماہ قید کی سزا

2026-10-31
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.