ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیپال کی وزیراعظم کا انتخاب مذاق تھا یا حقیقت، حیران کن انکشاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in عالمی خبریں
A A
نیپال کی وزیراعظم کا انتخاب مذاق تھا یا حقیقت، حیران کن انکشاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

کھٹمنڈو، 16 ستمبر (یو این آئی) نیپال کی نئی عبوری وزیر اعظم سوشیلا کارکی کے انتخاب کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے ، ان کے اپنے ہی مخالف ہوگئے ۔
حیران کن طور پر کارکی کا انتخاب کسی باضابطہ انتخابی عمل یا پارلیمانی ووٹنگ کے بجائے ایک امریکی گیمنگ کمپنی کی ایپ ‘ڈسکارڈ’ پر ہونے والے سروے کی بنیاد پر کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کے پی شرما اولی کے استعفیٰ کے بعد جین زی (جنریشن زیڈ) کے رہنماؤں نے ‘ڈسکارڈ’ پر ایک سروے کروایا، جس میں کل 7713 ووٹ ڈالے گئے ۔ ڈِسکارڈ ایک امریکی گیمنگ کپمنی ہے ۔ اس کے 2 ملین صارفین ہیں۔
ان میں سے 50 فیصد یعنی 3833 ووٹ سوشیلا کارکی کے حق میں پڑے ، یوں وہ سب سے آگے رہتے ہوئے عبوری وزیر اعظم بن گئیں۔
سروے میں دیگر امیدواروں میں دھران کے میئر ہڑکا سمپاگ، ماہرِ تعلیم مہاویر پُن، اور صحافی ساگر ڈھکال شامل تھے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دوسرے نمبر پر کسی مخصوص شخصیت کے بجائے ”رینڈم نیپالی” آیا، یعنی ایسا کوئی بھی شخص جو نیپالی ہو۔
سروے کے نتائج کی بنیاد پر جنریشن زیڈ کے نمائندوں نے صدر رام چندر پوڈیل سے رابطہ کیا اور ان ہی کے کہنے پر کارکی کا بحیثیت وزیر اعظم تقرر کیا گیا۔
تاہم یہ معاملہ اب تنازعہ کا شکار ہو رہا ہے ۔ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ‘ڈسکارڈ’ پر یہ سروے کس نے اور کس حیثیت سے کروایا؟ اور ووٹنگ میں حصہ لینے والے افراد کی شناخت کیا تھی، کیونکہ کمپنی اپنے صارفین کا مقام ظاہر نہیں کرتی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے محض تین دن بعد ہی کارکی کی مخالفت شروع ہوگئی ہے اور مخالفت بھی وہی لوگ کر رہے ہیں، جن لوگوں نے ان کی تقرری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
نیپالی میڈیا کے مطابق سُڈان گُرنگ اور ان کی ٹیم نے اتوار کے روز وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ کارکی من مانے فیصلے کر رہی ہیں۔ کابینہ کی توسیع کے معاملے پر بھی ان کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے اور ملک میں نئے انتخابات 5 مارچ 2026 کو منعقد ہوں گے ۔
نئی عبوری وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت 6 ماہ سے زیادہ یہاں نہیں رہیں گے ، ہم اپنی ذمہ داریاں مکمل کریں گے اور پھر یہ ذمہ داری پارلیمنٹ اور وزرا کے حوالے کر دیں گے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین نابینا ٹی-20 ورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا کے سپرد

Next Post

بیت المقدس کی سرنگ” کے افتتاح میں روبیو کی شرکت کا راز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
بیت المقدس کی سرنگ” کے افتتاح میں روبیو کی شرکت کا راز

بیت المقدس کی سرنگ" کے افتتاح میں روبیو کی شرکت کا راز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.