ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہائی وے کے مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا سرینگر جموں قومی شاہراہ کی صورتحال کا مشترکہ جائزہ گڈکری کا قومی شاہراہ کی جلد بحالی کاعزم

’خراب موسمی حالات میں بھی این ایچ اے آئی کی ٹیمیں ہائی وے کو فعال رکھنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in اہم ترین
A A
ہائی وے کے مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا سرینگر جموں قومی شاہراہ کی صورتحال کا مشترکہ جائزہ گڈکری کا قومی شاہراہ کی جلد بحالی کاعزم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

شاہراہ پھل سے لدے ٹرکوں کیلئے مکمل بحال کی جائے گی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا گڈکری سے ملاقات کے بعد اعلان
(ندائے مشرق ڈیسک)
سرینگر/۱۶ ستمبر
مرکزی وزیر برائے سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے منگل کو کہا کہ حکومت پْرعزم ہے کہ سرینگر،جموں نیشنل ہائی وے کو جلد از جلد مکمل حالت میں بحال کیا جائے۔
نئی دہلی میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ این ایچ۔۴۴(سرینگر جموں قومی شاہراہ) کی صورتحال پر ایک آن لائن جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی ٹیمیں ہائی وے کو فعال رکھنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔
گڈکری نے ایکس پر کہا’’مسلسل بارشوں اور بڑے تودے گرنے کے باوجود، این ایچ اے آئی کی ٹیمیں اس اہم شاہراہ کو فعال رکھنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ ایک دو،لین عارضی ڈائیورڑن بنایا گیا ہے اور ٹریفک کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ ایک درجن سے زائد کھدائی مشینیں اور پچاس سے زائد ارتھ موورز چوبیسوں گھنٹے کلیئرنس اور مرمت کے کام پر مامور ہیں‘‘۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا’’ہم اس اہم قومی شاہراہ کو جلد از جلد مکمل حالت میں بحال کرنے کیلئے پْرعزم ہیں تاکہ تمام مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے شاہراہ کی طویل بندش کی وجہ سے پھل کاشتکاروں اور تاجروں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر سے بھاری گاڑیوں کے بلا رکاوٹ گزرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سڑک کی بلیک ٹاپنگ اور دیکھ بھال ضروری ہے لیکن یہ اہم ٹریفک میں طویل خلل کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’بلیک ٹاپنگ اپنے وقت پر ہو سکتی ہے لیکن بڑی گاڑیوں، خاص طور پر چار اور پانچ ایکسل ٹرکوں کو مغل روڈ سے نہیں موڑا جا سکتا۔ یہ ان کے لیے واحد راستہ ہے اور صرف کشمیر کی طرف ہزاروں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں، اس بیک لاگ کو صاف کرنا نہایت اہم ہے‘‘۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ اس وقت پھلوں کا سیزن اپنے عروج پر ہے اور ٹرانسپورٹیشن میں مزید تاخیر کاشتکاروں اور تاجروں کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ اگرچہ چھوٹی گاڑیاں موڑی جا سکتی ہیں، لیکن سرینگر۔جموں نیشنل ہائی وے (این ایچ۴۴) بھاری ٹریفک کے لیے کھلا رہنا چاہیے جب تک کہ تمام پھنسی ہوئی گاڑیاں کلیئر نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلیک ٹاپنگ کا کام صرف اس وقت شروع ہونا چاہیے جب دونوں طرف کا بیک لاگ مکمل طور پر صاف ہو جائے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات دور کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کا بیک لاگ بلیک ٹاپنگ دوبارہ شروع ہونے سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ لین ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے اور شاہراہ پر ٹریفک کو منظم کیا جائے تاکہ ہموار کلیئرنس ممکن ہو۔
گزشتہ روز وزیر زراعت جاوید ڈار نے نیشنل ہائی وے کا معائنہ کیا تاکہ زمینی صورتحال کا براہِ راست جائزہ لے سکیں اور بعد میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سڑک کی موجودہ حالت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ این ایچ۴۴ پر خلل اور باقی ملک سے اہم رابطے کے ٹوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر سے بات کی تاکہ معاملے کی فوری نوعیت کو پہنچایا جا سکے۔ اسی پس منظر میں یہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جو وزیر اعلیٰ کی ٹیلی فونک درخواست پر ہوا۔
اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ سرندر کمار چودھری، وزراء سکینہ اِطو، جاوید رانا، جاوید ڈار اور ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اتل دولّو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا کے ساتھ ساتھ این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور آن لائن شرکت کی۔
آن لائن اجلا سکے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرینگر،جموں نیشنل ہائی وے کو پھل سے لدے ٹرکوں اور ضروریاتِ زندگی کی بلا رکاوٹ ترسیل کے لیے مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ گڈکری نے آج ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں شاہراہ کی بحالی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت موجودہ صورتحال میں مسافروں اور کاشتکاروں کی مشکلات کم سے کم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا’’وزیر اعلیٰ کی پہل پر معزز مرکزی وزیر برائے سڑک، ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے آج سرینگر۔جموں نیشنل ہائی وے کی بحالی کے حوالے سے اجلاس طلب کیا‘‘۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا’’اجلاس میں فوری اقدامات پر غور کیا گیا تاکہ این ایچ۴۴ کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے اور پھل سے لدے ٹرکوں سمیت ضروری اشیاء کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ مسافروں اور کسانوں کی مشکلات کم سے کم ہوں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی جی بردی کا کشمیر کی سیکورٹی ‘ امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ

Next Post

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان 20 سے زیادہ تمغے جیتے گا: دیویندر جھاجھریا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان 20 سے زیادہ تمغے جیتے گا: دیویندر جھاجھریا

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان 20 سے زیادہ تمغے جیتے گا: دیویندر جھاجھریا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.